(Last Updated On: )
یاد رفتگاں : ریڈیو پر میرے سینٸر ہمکار اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہردلعزیز پروفیسر جناب دانش اقبال کے جوان سال لخت جگر ایمان دانش کے ناگہاں سانحہ ارتحال پر منظوم اظہار تعزیت
چل بسا ایمان دانش اس جہاں سے ناگہاں
سامنے آنکھوں کے سب کی چھا گیا جس سے دھواں
دانش اقبال اور ہیں سب اہل خانہ سوگوار
ہوگیا ان سے جدا یہ ان کا بیٹا نوجواں
باپ ماں کی جھک گٸی فرط نقاہت سے کمر
پیش آیا زندگی میں ان کی ایسا امتحاں
ہوگیا گل ان کے گھر کا ناگہاں روشن چراغ
تیرہ وتاریک ہے ان کے لٸے اب یہ جہاں
حادثہ ہے ایسا یہ جس کا نہ تھا خواب و خیال
ان کے باغ زندگی میں چھاگٸی جس سے خزاں
کتنے ہی ارمان تھے جو مل گٸے سب خاک میں
کرنہیں سکتا کوٸی سوز دروں ان کا بیاں
ریڈیو کے ہیں سبھی ہمکار ان کے سوگوار
فرط رنج و غم سے برقی اعظمی ہے نوحہ خواں