:::"جدید پنجابی شاعری کے بانی دھیانی رام چترک" :::
==================================
دھیانی رام چکترک 4 اکتوبر 1876 میں پیدا ھوئے ۔سیکولر انساں تھے۔ گرمکھی کی تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی۔ انکی شاعرانہ لفظیات، تشبہیات، استعارے، لہجہ بہت آسان تھا جس میں شعری بیانیہ قاری کے لیے تجرباتی ھوتے ھوئے بھی عام فہم تھا۔ وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے گرمکھی کی ٹائپ کی تختی(کی) کو ترتیب دیا۔ انھون نے گرونانک صاحب اور بھائی کھان سنگھ کی ۔۔" مان کوش ۔۔" کو سدرش پرنٹنگ پریس میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ھوئے چھاپا۔ بھر اسی طباعت خانے میں انھوں نے پہلی بار " پنجابی لغت" شائع کی۔ ان کو جدید پنجابی شاعری کا "بابا" بھی کہا جاتا ھے۔ وہ ایک عرصے تک امرتسر کے لاھور روڈ پر رہائش پذیر رھے۔ بعد میں ان کے اس گھر کو شادی ہال مین تبدیل کردیا گیا۔ 1904 سے 1950 تک ان کی دس (10) شعرے مجموعے شائع ھوئے۔ ان کا انتقال 18 دسمبر 1954 میں ھوا۔ تصویر میں چترک جی دائرے میں نظر آرھے ہیں::: {احمد سہیل }:::
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔