" اسم ، اللّٰہ، کا خاص اعجاز "
قل ھو اللّٰہ احد۔
کہہ دیجئے کہ وہ اللّٰہ ایک ہے۔ اسم, اللّٰہ ، اسم خاص ذاتی ہے۔ اللّٰہ کا اسم صرف اللّٰہ کیلئے خاص ہے۔غیر اللّٰہ پر استعمال نہیں۔ جبکہ فارسی میں ,خدا ، مالک کے معنی میں استعمال ہے۔ فارسی میں اس سے مزید الفاظ بھی بنتے ہیں جیسے کہ ناخدا ، مجازی خدا ۔ انگریزی زبان میں ,GOD , لفظ گاڈ غیر خدا دیوی اور دیوتا , واحد اور جمع بھی ہے۔ God , Gods , Goddess
ث
اہلِ عرب معبود (God) کے لیے لفظ’الہ‘استعمال کیا کرتے تھے ۔لیکن جب وہ کائنات کے خالق ورازق کانام لیتے تواسی لفظ کے شروع میں ’ال‘کا اضافہ کر کے اسے نکرہ(Common Noun)سے معرفہ(Proper Noun) بنادیتے ، جیسے انگریزی زبان میں ہم لفظ The لگا کرکسی نکرہ کومعرفہ بنادیتے ہیں ۔’ال‘کے اضافے سے اس لفظ کی اصل شکل’الالہ‘بن جاتی ہے ۔کثرت
سے، دوسرا الف حذف ہو گیا اور یہ لفظ ’الالہ‘ سے
تبدیل ہوکر’اللہ‘بن گیا۔
عہد نامہ قدیم اور جدید میں اسم ,اللہ ، کے ابتدائی شکل میں الفاظ موجود ہیں۔ ایل، ایلوہیم۔ اسرائیل کے معنی، اللّٰہ کا بندہ یعنی کہ عبداللّٰہ۔
اسماعیل کے معنی ، اللہ نے سنی۔ عمانویل کا مطلب، اللّٰہ ہمارے ساتھ ہے۔
عہدنامہ جدید انجیل متی باب 27۔ میں لکھاہے ۔ ایلی ایلی لما شبقتنی! حضرت عیسیٰ علیہ السلام کہتے ہیں۔ اے اللہ مجھے ……!
لفظ , ماں ، ہر قوم اور ہر زبان میں آواز , م ، ضرور پائی جاتی ہے۔ اردو میں ماں ، امی ۔ فارسی میں مدر ۔ انگریزی میں Mother عربی میں ,ام ،
اسی طرح اسم , اللّٰہ ، ہر آسمانی مذہبی کتاب میں موجود ہے۔ تورات میں ایل ۔ ایلوہیم ۔ انجیل میں ایلی ۔ قرآن مجید میں اللّٰہ ۔
لفظ , ماں ، میں مشترک آواز۔ میم ( م) ۔ لفظ۔ اللّٰہ ۔ میں مشترک آواز ۔ " ال "
اسم اللّٰہ کا اعجاز ۔ لفظ الف کے بغیر ۔ للہ ۔ (اللّٰہ) ۔ ال کے بغیر ۔ لہ ۔ (اللہ) ۔ الل ۔ کے بغیر ۔ ہ ، لفظ , ہ ، اللّٰہ ہی ہے۔
کہہ دیجئے کہ وہ اللّٰہ ایک ہے۔(سورۃالاخلاص)
مختصر سورۃ میں جو اسم اللہ کی صفات کا بیان ہے۔ یہ بھی اللّٰہ تعالٰی کی شان اعلیٰ ہے۔
وہ اللّٰہ جس کو حسیاتی طور پر دیکھا نہیں جاسکتا۔ وہ کوئی ریاضی کا ایک (عدد) نہیں ہے۔ ریاضی کا ایک دراصل بھی اعداد کا مجموعہ ہے۔ ایک سو، ایک ہزار ۔ ہر بڑے سے بڑا عدد ایک کا مجموعہ ہے۔
اللّٰہ صمد ذات ہے یعنی کہ سب اسی کا سہارا پکڑتے ہیں اور اسکو کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اللّٰہ ایک ایسا ہے کہ نہ تو اس سے کوئی نکلا ہے اور نہ وہ ایک کسی سے نکلا ہے۔ پوری کائنات میں اس ایک کی برابری کرنے والا نہیں ہے۔