عورتوں کے آزادی مارچ کے بارے میں تقریباً ہر کسی کو معلوم ہے کہ ہر سال 8 مارچ کو عالمی خواتین یوم منایا جاتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد خواتین کے حقوق اجاگر کرنا اور نافذ کرنا بتایا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس موضوع پر بات چیت اور بحث کی ۔۔۔ہر کسی کی زبان پر یہی بات ہے کہ عورتیں ہاتھ میں بینرز لئےاحتجاج اور نعرے لگا کر سڑکوں پر نکلنے سے کون سی آزادی حاصل کرنا چاہتی ہیں؟؟ لاہور کی سڑکوں پر نکلی خواتین جن کا لباس دیکھ کر ان کے خاندان کے مردوں کا شرم سے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔ جن کی عزت بے پردہ سڑکوں پر گھوم رہی ہے ۔۔کچھ خواتین کو جب دوپٹہ اوڑھنے کو کہا گیا تو ان کا جواب یہی تھا کہ اگر اتنا دوپٹہ دینے کا شوق ہے تو مرد خود لے ہم سے نہیں ہوتا پردہ خود یہ لوگ اپنی مرضی سے زندگی بسر کرتے ہیں اور ہم خواتین پر ہر طرف پابندی عائد کرتے ہیں ہمیں بھی جینے کا پورا حق ہے اور ہم نہیں برداشت کر سکتیں یہ پابندیاں ۔ہمیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنی ہے ۔۔سب سے پہلے ہم اسلام میں عورتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔۔اسلام میں عورتوں کی عزت اور پردے کی ذمہ داری مردوں کو دی گئی ہے اور مرد ہمیشہ عورت کی عزت کی حفاظت کرتا ہے۔ جب وہ بیٹا بنتا ہے تو ماں کی، خاوند بنتا ہے تو بیوی کی، اور باپ بنتا ہے تو بیٹی کی ، جب بھائی بنتا ہے تو بہن کی عزت کی حفاظت کرتا ہے۔۔ پھر عورت کو کس چیز کی آزادی اور برابری چاہیئے ؟؟ دوسرے مزاہب میں عورت کو اتنی عزت اور محبّت نہیں دی گئی۔ جتنی اسلام میں عورت کو عزت سے نوازا گیا ہے۔ اسلام سے پہلے عورت کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اور ظلم کے ساتھ ان کے جسموں کو حوس کا نشانہ بنایا جاتا تھا ۔۔مگر اسلام نے عورت کو اس کا حق دیا ۔۔۔
عورت کو ماں کے روپ میں جنّت کا درجہ دیا ۔
بیٹی کو رحمت کا درجہ دیا۔۔
بیوی کی صورت میں عورت کو عزت بخشی ۔۔۔
اب اس سے بڑھ کر عورت کو کون سے حقوق چاہیئے ۔ جن کے لئے وہ اپنے جسم کی نمائش سڑکوں پر کر رہی ہیں ؟؟
اسلام کے علاوہ کوئی ایسا مذہب نہیں جس میں عورتوں کو اس قدر عزت اور حقوق دیے گئے ہوں ۔۔لیکن اس کے باوجود بھی عورت ذات ناخوش ہے تو وہ اسلام چھوڑ کر اس مذہب کو اپنا لیں جہاں ان کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق ملتا ہے کیوں کہ مجھے نہیں لگتا اسلام کے علاوہ کوئی ایسا مذہب ہو گا۔ جس میں عورت کی عزت کی حفاظت کی جاتی ہوگی اور جہاں تک پردے کا کا سوال ہے تو عورتوں کو پردے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کیوں کہ غیر مردوں کی بری نظر پڑتی ہے خدارا خیال کیجئے اور خود کو آزاد خیال بنانے کے چکر میں اپنی ہی عزت کا جنازہ مت نکالیے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان بننے کا مقصد سمجھنے کے ساتھ ساتھ یہ خواتین قرآن پاک کا تفصیلی ترجمہ پڑھیں تاکہ یہ نادان واقف ہو سکیں کہ قرآن کریم کا کتنا حصہ خواتین کی حمایت کرتا ہے اور انکو کتنا عزت بخشتا ہے۔ ملک پاکستان بھی اسی مقصد سے بنا تھا کہ یہاں خواتین اسلامی معاشرے میں رہ کر خود کو محفوظ محسوس کریں گی لیکن افسوس آج کی کچھ خواتین مغربی تر زندگی سے متاثر ہو کر سڑکوں پر اجتجاج کو ترجیح دے رہی ہیں۔ اللہ ہم سب خواتین کو حضور پاکﷺ کی احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق اور ہدایت عطا فرمائیں آمین ۔۔۔
(جزاک اللّه )
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...