ابھی حال ہی میں جرمن اور کرد Kurd آرکایولوجسٹ نے عراق کے صوبے ڈوہک Dohok میں واقع دریاۓ دجلہ Tigris River میں ایک گمشدہ شہر کی باقیات دریافت کی ہیں ماہرین کے مطابق یہ باقیات قدیم متانی / مٹانی سلطنت Mitani Empire کے ایک گم شدہ شہر کی ہیں اور اسکا عرصہ تین ہزار چار سو 3400 قبل از مسیح ہے۔
آرکایولوجسٹس کے مطابق شہر میں ایک محل کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جسکی دیواریں 22 فٹ ( 7 میٹرز ) کی اونچائی تک بالکل محفوظ تھیں ، اسکے اندر چیمبرز ( کمرے ) تھے جن کی دیواروں پر نقاشی کی گئی تھی۔
ماہرین نے دریافت ہونے والی باقیات ( گم شدہ شہر ) کی تاریخ کو ” کمیون Kemune “ نامی شہر سے متانی/مٹانی سلطنت سے متعلق قرار دیا ہے انکے مطابق یہ سلطنت مشرق قریب میں واقع تھی اور پندرہویں صدی قبل از مسیح تا چودہویں صدی قبل ازمسیح میں شام Syria اور شمالی Mesopotamia میسو پوٹیمیا کے کچھ حصوں پر حکومت تھی۔ اس دور کے تین محلات دیگر مقامات پر دریافت ہوۓ ہیں اور یہ سلطنت کے بیرون حصوں میں ملے ہیں۔ کمیون شہر کی ریاست کے وسط میں تنہا موجودگی کو زندگی کے متعلق آگاہی کے مماثل قرار دیا گیا ہے۔
حسن قاسم جو کہ اس جگہ پر کھدائیوں Excavations کے کو چئیرمین اور کردستان آرکایولوجیکل آرگنائزیشن ( KAO ) کے ماہر آثار قدیمہ ہیں ، انکے مطابق 2010 میں موصل ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی نے ان باقیات کو واضح کر دیا تھا مگر ہم اب تک یہاں کھدائی نہیں کر سکے تھے۔ محل کے آثارات کے ارد گرد ماہرین کے سروے کے مطابق باقی شہر شمال میں بچھا ہوا ہے۔
آرکایولوجسٹس کی ٹیم نے جزوی طور پر محل میں آٹھ کمروں کی کھدائی کی ہے ان میں سے کچھ کو اینٹوں کے سلیب سے ہموار کیا گیا تھا ، محل کی دیواروں پر سرخ اور نیلے رنگ کی پینٹ کے نشانات واضح ہیں ، ایونا پلجز Ivana Puljiz جو کہ کو ایکسکیویشن لیڈر اور جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹوبنجن University of Tübingen in Tübingen, Germany کے ماہر آثار قدیمہ ہیں۔ انکے مطابق متانی / مٹانی سلطنت کی تعمیر کردہ عمارتیں محلات غالباََ رنگ برنگی دیواروں سے مزین تھے ، یہ آثارات زندہ مثالیں ہیں جو کمیون کی دریافت سے آثار قدیمہ میں ایک سنسنی پھیلاتی ہیں۔
محل کے کمروں میں سے دس مٹی کی پلیٹیں بھی دریافت ہوئی ہیں جن پر متانی / مٹیانی طرز تحریر درج ہے ، یہ طرز تحریر ، تحریر کی ابتدائی شکلوں میں سے ایک تھی ۔ ہائیڈلبرگ یونیورسٹی جرمنی the University of Heidelberg in Germany میں اس تحریر کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ایک پلیٹ کے ترجمے کے مطابق یہ جگہ غالباََ زخیکو Zakhiku کے قدیم شہر سے تعلق رکھتی تھی۔
محققین کے مطابق زخیکو شہر کے حوالاجات 1800قبل از مسیح تاریخی شواہدات کے ریکارڈز میں ملتے ہیں ، انکے مطابق زخیکو دریاۓ دجلہ کی وادی میں تقریباََ چار صدیوں تک موجود رھا۔
جب متانی / مٹانی سلطنت تباہ وبرباد ہوئی تو آشوریوں کے حاکم Assyrian ruler Adad-nirari نے متانی سلطنت کے دارالحکومت تائیدو Taidu کے باشندوں کا قتل عام کیا۔
حسن قاسم کا کہنا ہے کہ کمیون کی دریافت اس قدیم تہذیب کی دریافت کی تعمیر نو میں بڑی اہمیت رکھتی ہے اور خطے میں حالیہ دہائیوں کی دریافتوں میں ایک اہم دریافت ہے۔
یاد رہے کہ عراق میں شدید خشک سالی کے باعث موصل ڈیم میں پانی خشک ہونے کی وجہ سے اس کی سطح میں کافی کمی آئی اور اسکے نتیجے میں کانسی کے دور کے اس قدیم شہر کی باقیات دریافت ہوئی تھیں ، یہ ان کھنڈرات کی پانی کی سطح میں کمی کے باعث دوسری مرتبہ دریافت ہوئی تھی۔ پہلی مرتبہ 2013 میں یہ کھنڈرات واضح ہوۓ تھے بعد ازاں یہاں دو مرتبہ 2018 اور پھر دوبارہ ظاہر ہونے پر 2022 میں کھدائیاں کی گئی تھیں۔۔۔۔!
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...