(Last Updated On: )
اقبالیاتی ادب کے فروغ اور مصنفین میں حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی‘لاہورگزشتہ برس کی طرح بہترین کتاب پر ’’اقبال کتاب ایوارڈ‘‘ کااعلان کررہی ہے۔ ۲۰۔۲۰۱۹ء میں شائع ہونے والی وہ کتب جن سے علامہ اقبال کے افکار و شخصیت کو اُجاگر کیا گیا ہے‘مقابلہ کا حصہ ہوں گی۔جومصنف اور ادارہ اس مقابلہ کا حصہ بننا چاہیں وہ اپنے مختصر کوائف کے ساتھ دو عدد کتب درج ذیل
پتہ پر یکم اکتوبر ۲۰۲۰ء تک ارسال کردیں۔بہترین کتاب کا نام منصفین کے حتمی فیصلہ کے بعد نومبر ۲۰۲۰ء میں کیا جائے گا۔
شرائط:
۱۔صرف ۲۰۔۲۰۱۹ء کے عرصہ میں شائع ہونے والی کتب مقابلہ میں شامل ہوں گی۔
۲۔اس عرصہ میں شائع ہونے والی کتب کی اوّلین طباعت ہی مقابلہ کا حصہ ہوں گی۔
۳۔اقبال کتاب ایوارڈ۱۹۔۲۰۱۸ء میں شامل ہونے والی کتب مقابلہ کا حصہ نہیں ہوں گی۔