انٹرنیٹ کا چھپا ہوا پہلو…
انٹرنیٹ کو کسی تعریف کی ضرورت نہیں. ہر انسان کسی نہ کسی طرح اس سے جڑا ہوا ہوتا ہے. روزمرہ زندگی میں کںٔی جگہ ہم انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں. آپ کے ہاتھ میں موجود یہ موباںٔل بھی اس وقت انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ہے. اس انٹرنیٹ کو آپ استعمال کرکے ہر قسم کی معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں. انٹرنیٹ کو ایک ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. مختلف دہشتگرد گروپ اسی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی کارواںٔیاں سر انجام دیتے ہیں. انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بہترین استاد ہے. یہ دنیا میں موجود علم کا سب سے بڑا زخیرہ ہے. اس میں اچھا علم اور برا علم دونوں موجود ہے. ہر انسان کسی نہ کسی طرح اسکو استعمال کرتا ہے. آج دنیا کا سب سے بڑا کاروبار انٹرنیٹ کے ذریعے ہوتا ہے. کھربوں روپے چند منٹ میں ایک ملک سے دوسرے ملک بھیج دیںٔے جاتے ہیں.اسی انٹرنیٹ کو استعمال کرکے دنیا کی ہر ملک اپنی تجارتی سرگرمیاں سر انجام دی رہی ہوتی ہے. پوری دنیا کے تمام تر لوگوں کا ڈیٹا اسی انٹرنیٹ پر موجود ہوتا ہے. اس انٹرنیٹ کو چلانے کے لیںٔے ہمیں ایک سرور (Server) کی ضرورت ہوتی ہے. سرور ایک خدمت گار ہوتا ہے. وہ ہر طرح سے آپ کی مدد کرتا ہے اور آپ کے کام کو آسان بنا دیتا ہے. انٹرنیٹ پر موجود ہر ویب ساںٔیٹ کا ایک مخصوص سرور ہوتا ہے. آپ گوگل پر جو بھی سرچ کرتے ہو وہ گوگل کے سرورز میں موجود ہوتا ہے اور چند سیکنڈ میں آپ کو اس چیز کی مکمل تفصیل مل جاتی ہے. آسان الفاظ میں کہا جاںٔے تو سرور انٹرنیٹ کی میموری ہوتی ہے جہاں اس کا مکمل ڈیٹا اسٹور کیا جاتا ہے. آپ جب کچھ سرچ کرتے ہیں تو یہ سوپر کمپیوٹرز (Super Computers) کے ذریعے سرور میں تلاش کی جاتی ہے اور اس کے متعلق ملنے والی معلومات یا تصاویر وغیرہ آپ کے سامنے آجاتی ہے. یہ تو ہوگںٔی انٹرنیٹ کی تعریف مگر کیا آپ جانتے ہیں جتنا بھی انٹرنیٹ ہم استعمال کرتے ہیں وہ انٹرنیٹ کا صرف اور صرف 5 فیصد ہے. جی ہاں انٹرنیٹ کا 95 فیصد ہم سے چھپا ہوا ہے جس تک رساںٔی بہت ہی زیادہ مشکل اور خطرناک ہے.
سرفیس ویب:-(Surface Web)
سرفیس ویب انٹرنیٹ کا وہ حصہ ہوتا ہے جسے ہر کوںٔی با آسانی طریقے سے استعمال کرسکتا ہے اور اسے استعمال کرنے کےلیںٔے کسی بڑے انتظام کی ضرورت نہیں ہوتی. میں بات کر رہا ہوں ہمارے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی انٹرنیٹ کی. یوٹیوب