لاہور بار ایسوسی ایشن کا9جنوری 2020کو ہونیوالا الیکشن2021-22 انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے بھرپور تھا۔دوسری مرتبہ بائیو میٹرک ووٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والے اِس الیکشن میںکل 5422 ووٹرزوکلاء نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
اِس الیکشن میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے دو حریف گروپس ، پروفیشنل اور انڈیپنڈنٹ کے امیدواران کے مابین ون ٹو ون مقابلہ تھا ۔الیکشن سے قبل اِس مقابلے کو’’ یک طرفہ ‘‘ قرار دیا جارہا تھا اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار اورمعروف وکلاء راہنمابرہان معظم ملک کے بہنوئی ملک سرود احمد کو اپنے مدِمقابل پروفیشنل گروپ کے امیدواررائو سمیع کے مقابلے مضبوط ترین امیدوار کہا جارہا تھا مگر الیکشن ڈے پر رائو سمیع نے ملک سرود احمد کو بڑی مشکل سے دوچار کیا جس کی وجہ سے ملک سروداحمدکے کل 2544ووٹ کے مقابلے میں رائو سمیع نے 2503ووٹ حاصل کیے اِس طرح انڈیپنڈنٹ گروپ کے ملک سرود احمد صرف 41ووٹوں کی لیڈ سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
اِسی طرح نائب صدورکی چار اور سیکرٹری کی دو نشستوں پرانتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جن میں نائب صدر کی دو نشستوںپر کل چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔اِن میںپہلی دفعہ الیکشن لڑنے والے ایک مضبوط امیدواررانا شاہد حسین 2410ووٹ اور دوسری بار الیکشن لڑنے والے ایم ایچ شاہین 2201ووٹ لیکر بالترتیب سینئر نائب صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے ویسے الیکشن سے قبل ایم ایچ شاہین کو ایک کمزور امیدوار سمجھا جارہا ہے اِس لئے اِن کی جیت کسی ’’اپ سیٹ ‘‘ سے کم نہیں کہا جاسکتا جبکہ دیگر امیدواروں میں چوتھا الیکشن لڑنے والے امیدوار خرم میر 2070ووٹ اور تیسرا الیکشن لڑنے والے سجاد بٹ نے 1812ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر ماڈل ٹائون سیٹ پر کل چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میںتیسر ی دفعہ الیکشن لڑنے رانا کوثر سلہری 2112ووٹ جبکہ پہلی بار الیکشن لڑنے والے امیدواران عظمت ضیاء سندھو 1613ووٹ ، ارشد بھٹی 833اور سعید رندھاوا نے 539ووٹ حاصل کیے اِس طرح ماڈل ٹائون سیٹ پر رانا کوثر سلہری نائب صدر منتخب میں کامیاب ہوئے۔کینٹ سیٹ کے نائب صدر کیلئے کل تین امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا نائب صدر کی اِس نشست پر دوسرا الیکشن لڑنے والے عرفان اے کچھی 2617ووٹ لیکر فتحیاب رہے جبکہ اِن مدِمقابل امیدوار پیر سید شہباز بخاری 1364ووٹ اور عجب خان 789ووٹ حاصل کرسکے۔
سیکرٹری کی دونشستوں پرکل پانچ امیدواروں میںمقابلہ تھاجن میںماسوائے شہزاد حسین کمبوہ کے باقی تمام امیدوار اپنا دوسرا دوسراالیکشن لڑرہے تھے ۔اِن میں احمد سعد خان2894ووٹ،مدثر بٹ 2760 ووٹ ،جاوید ہاشمی1758 ووٹ، شہزاد حسین کمبوہ 1110 ووٹ اورسید عظمیٰ گیلانی157ووٹ شامل تھے اِس طرح سابقہ عہدیداران سید اسدزیدی ،فرحان مصطفی جعفری اور نومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل ادیب اسلم بھنڈر کے امیدوار احمد سعد خان سیکرٹری جنرل جبکہ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار سعید حسین ناگرہ ، سابقہ سیکرٹریز نعیم خان چوہان اور احمد فراز لون کے امیدوار مدثر بٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر تینوں ہی نئے امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا اِن میںمیاں فرحت سلیم 2546ووٹ ،عاطف کمال
بھٹی 1667ووٹ اورنور سندھو725ووٹ شامل تھے اِس طرح فوجداری کے مشہور وکیل رانا عرفان کے شاگردمیاں فرحت سلیم فتح سے ہمکنار ہوئے ۔اِس بار فنانس سیکرٹری کی نشست پرانتہائی دلچسپ انتخابی مہم دیکھنے کو ملی ۔اِس نشست پر کل چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا یہ سبھی پہلی دفعہ الیکشن لڑرہے تھے اِن میں رانا محمد اکمل خاں 1840ووٹ ،ملک جواد اعوان 1504ووٹ ،سردارسلمان اختر 1212اور سید سلمان شاہ 623ووٹ شامل تھے اِس مقابلے میںنومنتخب ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کے حمایت یافتہ اور چیئر مین UBLFطلال مشتاق سلہری کے شاگرد رانامحمد اکمل خاں فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ لائبریری سیکرٹری پرکل پانچ امیدواروں میں مقابلہ تھا جن میں صرف خواجہ التمس مقصودکے علاوہ باقی تمام امیدوار ایسے تھے جوپہلی دفعہ الیکشن لڑرہے تھے لہٰذا اِس مقابلے میں کامیاب امیدوارپروفیسر عتیق2141ووٹ کے علاوہ صوفی عتیق 1462ووٹ،خواجہ التمس مقصود616ووٹ،محمد سلطان اکبر زبیر442ووٹ اورمیاں طیب صدیق 397ووٹ حاصل کرسکے اِس کے بعد آخری نشست یعنی آڈیٹر پر تینوں نئے امیدواروں کے درمیان مقابلے تھا جن میںکامیاب امیدوار حافظ عثمان لال دین 2115ووٹ، حافظ اسلام شوکت 1545ووٹ اورذوالفقار اے شیخ 1223ووٹ شامل تھے۔اِس طرح یہ تھا لاہور بار ایسوسی ایشن کاانتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں سے بھرپور الیکشن ،جس میں انتہائی فیورٹ امیدواروں کی شکست اور کمزور سمجھے جانے والے امیدواروں کی اپ سیٹ فتح اُن کا مقدر بنی۔
میری ذاتی رائے میں اِس دفعہ گذشتہ سال کے لحاظ سے ووٹرز ٹر ن آئوٹ کافی کم تھاجس کی خاص وجہ عالمی وباء ’’ کورونا وائرس‘‘ کے پھیلائو کا خوف ہوسکتا ہے۔
آخر میں،میں نومنتخب کابینہ لاہور بار ایسوسی ایشن2021-22 کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوںکہ اللہ پاک ہم سب کیلئے آسانیاں فرمائے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔