انسانی وجود ایک سوال ہے، انسان اپنے وجود کے جواب کی تلاش میں سرگرداں رہا ہے.. کبھی مافوق الفطرت حوالے اسے مطمئن کرتے رہے کبھی ان دیکھے خدا کی تخلیق کاریوں پہ ایمان..
انسان کی نسل شروع کہاں سے ہوئی؟ لے دے کے بات آدم و حوا پہ جا ٹھہرتی ہے.. جنہیں روئے زمین پہ پہلا مرد اور پہلی عورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے.. اب یہ کہ آدم و حوا کہاں سے آئے، کیسے آئے؟
خدا پہلے کن کاموں میں مصروف رہتا تھا اس کا علم کسی کو نہیں، بس یہی ہے کہ لاتعداد فرشتے تھے جو چوبیسیوں گھنٹے تسبیحیاں گراتے رہتے رہتے تھے اور جنت ہی تھی اس وقت، کہ تب خیر و شر کا قصہ ہی کہاں تھا جو دوزخ ہوتی ، جہاں انسان تو تھے نہیں، بس خدا تھا اور فرشتے تھے.. شاید تب خدا جنت میں رہتا تھا
اتنا بتایا جاتا ہے کہ بس اس نے ایک دن بیٹھے بیٹھے سوچا کہ کچھ نیا کیا جائے سو مکمل گرینڈ پلاننگ کے ساتھ پہلے کُن کہہ کے فیکون کروایا مطلب زمین و آسمان بنائے پھر فرشتوں سے مٹی کی ٹرالیاں اتروائیں کہ پُتلے بنانے شروع کرو…
پہلا پُتلا آدم بنایا اور اس پہ پھونک ماری تو وہ چل پڑا… پہلا انسان تخلیق ہو گیا.. پھر کچھ روایات کے انوسار پہلے انسان آدم کی پسلی سے پہلی عورت حوا نکالی گئی اور کچھ روایات میں ان دونوں کا ایک جنس سے پیدا ہونا بتایا جاتا ہے جیسے آج کل انسان پیدا ہوتا ہے مگر سوال یہی کہ تب ایک جنس سے پیدا کیسے ہو گئے جبکہ آدم و حوا دو ہی تو تھے تب؟؟
خیر پھر ان دونوں کے علاوہ باقی پُتلے بھی بنا ڈالے، تیسرے انسان سے دنیا کے اختتام تک کا آخری انسان بھی بنا ڈالا اور پھر الست بربکم، قالو بلی' کا، قصہ بھی ہوا…
باقی پُتلوں کو سٹور روم میں لاک کرنے کے بعد صرف آدم و حوا کو جنت میں گھومنے پھرنے کھانے پینے کی آزادی دے دی.. مگر ایک مخصوص درخت کا پھل کھانے سے سختی سے منع کر دیا…
اب انٹری ہوتی ہے ویلن کی… ابلیس… تب جب صرف فرشتے ہی تھے جو نور سے بنے تھے، ایک یہ آگ سے بنا فرشتہ نما بھی تسبیحیاں پھیرنے اور سجدے کرنے میں جُٹا رہتا تھا.. صرف یہ ہی آگ سے کیوں؟ گرینڈ پلاننگ کا حصہ؟
اب اس آگ سے بنے کو، نور سے بنے کسی سے بھی کبھی مسئلہ نہیں ہوا تھا مگر مٹی سے بنے آدم سے اسے دشمنی ہو گئی… جس درخت سے دوری کا حکم تھا، بہلا پھسلا کے لے گیا آدم کو.. خدا سب دیکھ رہا تھا مگر روکا نہیں (گرینڈ پلاننگ) آدم نے پھل چکھ لیا تو خدا کو غصہ آ گیا… دونوں کو جنت نکالا دے دیا اور زمین پہ بھیج دیا… ساتھ ابلیس کو بھی بھیج دیا…
اب ایک ابلیس ہے اور کہتے ہیں کہ ابلیس شیطانوں کا بڑا ہے، اب یہ ابلیس کے بعد چھوٹے شیطان کہاں سے پیدا ہو گئے، کیسے پیدا ہو گئے؟؟؟
خیر آدم و حوا زمین پہ مختلف علاقوں میں اتارے گئے مگر چکھے پھل کا ذائقہ منہ کو لگا تھا، سو ڈھونڈتے ڈھانڈتے پھر سے ایک ہو گئے…
گرینڈ پلاننگ شروع ہو چکی تھی… آدم و حوا جنت والا ممنوع پھل چکھتے رہے (جنت میں اب اسی ممنوع پھل کھلانے کی رغبت اور بشارتیں دی جاتی ہیں) کہتے ہیں کہ جڑواں اولاد ہوتی تھی حوا کو.. پھر آدم و حوا کے بیٹے اور بیٹیوں کی، یعنی بہنوں اور بھائیوں کی آپس میں شادی کی جاتی تھی کہ نسل چلے..یہ گرینڈ پلاننگ کا حصہ تھا
انسانی وجود کی ابتدا یہاں سے ہوتی ہے!!!