ہمارے دماغ میں اتنی میموری ہے کہ 4k کوالٹی کی ویڈیو کے 30 لاکھ گھنٹے ہم اس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ یہ صرف 3 پاؤنڈ وزنی گرے رنگ کا اخروٹ کی گری کی شکل کا جما ہوا مادہ ہے۔ دماغ کا 78 فیصد حصہ پانی، 10 فیصد چکنائی اور 8 فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہے۔
پیدائش کے وقت ہمارے دماغ کے سیلز کی تعداد 100 ارب سے زیادہ ہوتی ہے۔یہ 100 ارب سیلز باقی سارے جسم کے سیلز کے لیے 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پیغام رسانی کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ دو سال سے سو سال تک کے شخص کا دماغ ہر وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ ہر دماغ اپنی ذہانت کے اعتبار سے دوسرے دماغ سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ کسی ایک عمل میں ایک دماغ تیز ہوتا اور دوسرے میں سست۔ اور جس میں ایک دماغ سست ہے اس میں دوسرا دماغ تیز ہوتا ہے۔
کسی دوسرے دماغ کی ذہانت کو کاپی کرکے ہم وہی کام کرکے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ ایک پینٹر کا دماغ اور ہے ایک ڈاکٹر کا اور۔ دونوں ایک دوسرے سے اپنے کام نہیں بدل سکتے۔ اپنے دماغ کے تیز حصے کو پہچانیں اور اس کے سیلز کو فعال کرکے اپنی فیلڈ کا انتخاب کریں۔
ایک وقت تھا کہ دماغ کے بارے میں یہ تصور پایا جاتا تھا کہ تین سال تک دماغ مکمل بن جاتا ہے۔ لیکن نئی ریسرچ کے مطابق دماغ میں ہزاروں تبدیلیاں ساری زندگی ہوتی رہتی ہیں۔نوجوانی میں دماغ میں بہت سے نئے سیلز بنتے ہیں اور جن کو زیادہ عرصہ استعمال نہیں کیا گیا وہ ختم ہوجاتےہیں۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے جو ساری عمر جاری رہتا ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...