کھٹے بادام!!! Indian Almond
اکثر لوگوں نے زندگی میں صرف بادام کی گری ہی دیکھی ہے۔ یہ تازہ بادام ہے جو کہ درخت سے توڑا جاتا ہے۔ اس کے اوپر گہرے خون جیسے سرخ رنگ کا سخت ریشے دار انتہائ کھٹا رس دار گودا ہوتا ہے جسے عام طور پر لڑکیاں بالیاں املی کٹارے کی طرح نمک مرچ لگا کر کھاتی چوستی ہیں۔ یہ ہونٹ اور زبان بھی گہرے لال کردیتا ہے۔ اگر کپڑے ہر دھبہ لگ جائے تو چھٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔ گودے کے نیچے سخت خول والا بادام ہوتا ہے جس کے اندر گری ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ عمدہ و اعلی قسم کے بادام کا پھل لال نہیں بلکہ سبز ہوتا ہے۔ لیکن کراچی میں یہی پھل بادام کے نام سے مشہور ہے۔
یہ انگریزی میں INDIAN ALMOND کہلاتا ہے جبکہ اس کا لاطینی نام Terminalia Catappa ہے۔ اردو میں اس کو دیسی بادام یا جنگلی بادام بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے پتے چھال۔پھل اور جڑ کئ بیماریوں کی ادویات بنانے میں کام آتے ہیں جن
میی پیچش، کوڑھ، معدے کا درد وغیرہ شامل ہیں۔ اس اکی گٹھلی سے نکلنے والی گری بادام کی طرح ہی استعمال کی جاتی ہے اور اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔
اسکا گودا کچھ کچھ رسیلی کھٹاس مٹھاس لئے ہوتا ہے… پکا ہوا پادام جامنی مائل سرخ ہوتا ہے … گودا رس والا اور موٹے لمبے ریشے دار ہوتا ہے… یہ مہینہ اس بادام کا موسم کا ہے … اسکے درخت کے نیچے پکے ہوئے بادام کثرت سے گر کر پھٹ جاتے ہیں جنھیں عام طور پر پرندے کھاتے ہیں … درخت پر لگے ہوئے بادام بھی پرندے شوق سے کھاتے ہیں جہاں جہاں گرتے ہیں زمین کا رنگ بدل جاتا ہے… یہ درخت بہت کوڑا بھی کرتا ہے اسکے بڑے بڑے پتے درخت سے الگ ہو کر سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں…. اور پھر کچھ دنوں بعد سوکھ کر خاکی رنگ اختیار کر لیتے ہیں.
کراچی میں یہ بادام کے درخت گھروں اور سڑکوں پر جا بجا نظر آتے ہیں کہ اس کا سایہ بڑا چھتری دار ہوتا ہے۔ جہاں یہ درخت ہوتا ہے پھل کے موسم میں اس کے نیچے بے شمار لال بادام بکھرے ہوتے ہیں۔ پرندے اور کوے بھی ان کو کھاتے ہیں۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔