جے پور کا وہ خوبصورت لڑکا اب ہمارے درمیان نہیں رہا جس کے بارے میں سینئر ادکارائیں کہا کرتی تھیں کہ کاش اگر میں جوان ہوتی تو اس ہینڈ سم لڑکے کے ساتھ فلم میں ضرور رومانس کرتی۔ میں بات بالی ووڈ کے خوبصورت اور پرکشش ادکار اندر کمار کی کررہا ہوں جو آج ہارٹ اٹیک کے باعث 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اندر کمار کا جنم 26 اگست 1972 کو جے پور میں ہوا تھا۔ اندر کمار نے جب جے پور سے فلموں میں کام کرنے کیلئے ممبئی کا رخ کیا تو اسے اپنے حسن پر اتنا بھروسہ ضرور تھا کہ وہ بہت جلد ممبئی فلم انڈسٹری پر خانز کیطرح چھا جائیگا۔ کیونکہ وہ اپنے پرکشش لمبے بالوں کیوجہ سے ممبئی کی لڑکیوں میں مقبول ہونے لگا تھا۔ اسکی باڈی بھی بہت خوبصورت اور اچھی تھی اور اسکا قد بھی لمبا تھا۔ شکل سے بھی گورا اور پیارا تھا اور چھلبلا مزاج بھی تھا۔ لیکن باوجود اسکے وہ ڈیڑھ سال تک رُلتا رہا۔ اس دوران پیٹ پوجا کیلئے وہ ماڈلنگ کرکے تھوڑے بہت پیسے کما لیتا تھا۔
سخت سے سخت برے دن دیکھنے کے بعد اندر کمار کو 1996 میں ایک فلم میں کام کرنے کا چانس ملا۔ یہ فلم معصوم تھی جس میں انہیں ڈائریکٹر مہیش کتورے نے بطور ہیرو لیا تھا۔ اندر کمار نے اس فلم میں بہت محنت سے کام کیا جسکی وجہ سے انکی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کے ریلیز کے بعد ممبئی فلم انڈسٹری کی ادکاراؤں میں اس لڑکے کے حسن کے چرچے ہونے لگے۔ لیکن کسی فلمساز نے اس لڑکے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اور یوں اندر کمار سائیڈ رول کیلئے جدوجہد کرنے لگے اور چند فلموں میں انہوں نے بطور سائیڈ ہیرو کام کیا۔ رفتہ رفتہ اندر کمار کو کام ملنے لگا اور یوں اندر کمار کا شمار 90 کی دہائی کے مقبول اداکاروں میں ہونے لگا۔
1998 میں انہوں نے سنجے دت کے ساتھ مشہور فلم باغی میں کام کیا۔ باغی میں انہیں بہت مضبوط کردار دیا گیا تھا۔ فلم باغی سے اندر کمار کا کیرئر مزید مستحکم ہوا، جسکی وجہ سے انہیں مزید چند فلمیں ملی۔ اندر کمار نے ابتک بائیس فلموں میں کام کیا۔ بالی ووڈ میں وہ سلمان خان کے بہت قریبی دوست مانے جاتے تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’تم کو بھول نہ پائیں گے‘ ’وانٹیڈ‘ اور ’ کہیں پیار نہ ہوجائے‘ شامل ہیں۔ اندر کمار نے زیادہ نام رومانوی اور ایکشن ہیرو کے طور پر کمایا، ساتھ ہی انہوں نے کچھ منفی کردار بھی نبھائے۔
اگر ہم اندر کمار کی زندگی پر نظر ڈالے تو ہمیں انکی زندگی مشکلات سے بھری نظر آئیگی۔ فلم مسیحا کے شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین میں ہیلی کاپٹر سے لٹک کر رہنا تھا اس مشکل سٹنٹ میں وہ ہیلی کاپٹر سے نیچھے گر گئے تھے۔ اور یوں وہ تین سال تک بیڈ پر لیٹے رہے اور انکے تین قیمتی سال فلموں سے دور رہتے ہوئے ضائع ہوئے۔ جسکی وجہ سے انکا فلمی کیرئر بہت متاثر ہوا۔ جبکہ ڈاکٹروں نے انکے چلنے کے امکانات کو بہت کم قرار دیا تھا۔ لیکن اندر کمار نے من کی شکتی سے پھر سے چلنا شروع کیا۔ اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے پھر فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ 2014 میں انکی زندگی میں ایک شدید بحران آیا جب ایک 23 سال کی ماڈل نے اندر کمار پر زیادتی کا الزام لگایا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ لیکن اندر کمار نے یہ الزام سختی سے مسترد کیا کہ اس ماڈل نے میری بیوی سے لڑائی کی تھی جسکا بدلہ وہ مجھ پر الزام لگا کر لے رہی یے۔
اندر کمار نے تین شادیاں کی تھی دو ناکام اور ایک تاحال کامیاب چل رہی تھی۔ آج اندر کمار کی موت پر بالی ووڈ کے وہ اُداس سٹارز جنہوں نے انکے اخری رسومات میں شریک ہونے کے بجائے اے سی روم میں بیٹھ کر ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے، یہ سب اندر کمار کو زیادتی کیس میں اکیلا چھوڑ گئے تھے۔ 2014 میں مڈ ڈے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اندر کمار نے کہا تھا۔
جب مجھے گرفتار کر لیا گیا تب میری بیٹی بیمار تھی میری بیوی پلوی، ضمانت اور مدد کے لئے سبکو پکارتی رہی۔ لیکن کوئی آگے نہیں آیا اور میں اب ایک کرائے کا گھر حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن مجھے مل نہیں رہا۔ میرا سامان ایک گودام میں پڑا ہوا ہے اور فی الحال میں ایک دوست کے گھر میں رہ رہا ہیں۔ مشکلات میں کسی نے میرا فون تک نہیں اٹینڈ کیا۔
اج شام اندر کمار کے آخری رسومات ادا کردیئے گئے میڈیا نے اندر کمار کو کچھ زیادہ کوریج نہیں دی اور نہ ہی بالی ووڈ سے کوئی نامی گرامی اندر کمار کے آخری رسومات میں شریک ہوا۔
اندر کمار کا جسم جل کر راکھ ہوچکا ہے۔ لیکن وہ اپنے خوبصورت جسم کے ساتھ ہمیں فلموں میں ہمیشہ نظر آتا رہیگا۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔