(Last Updated On: )
ایمنیول کانٹ ۔ جرمن فلسفی ۔ اس نے فلسفہ‘ بشریات‘ اخلاقیات‘ مذہب‘ قانون‘ جمالیات‘ فلکیات اور تاریخ پر لکھا۔ 1781ء میں اس کی تصنیف ’تنقید عقلِ محض‘ شائع ہوئی جو فکری دُنیا میں انقلاب آفریں ثابت ہوئی۔ اس کا مقصد عملی اور عقلیت پسند نقطۂ نظر کے درمیان تنازعات کو ختم کرنا تھا۔ علامہ اقبال نے اپنے افکار میں اکثر مقامات پر کانٹ کا ذکر کیا ہے۔
وہ اپنی بیاض میں تحریر کرتے ہیں کہ ’’کوئی بھی کانٹ کے امر مطلق کی اہمیت کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکتا جب تک وہ جرمن قوم کی سیاسی تاریخ کا مطالعہ نہیں کرتا۔ کانٹ کے متشدد تصورِ فرض کی مکمل تشریح وہاں ملتی ہے‘‘۔ ایمنیول کانٹ کا انتقال 12 فروری 1804ء کو ہوا۔