کچھ دن ہوئے میں صرافہ بازار گیا چاندی کی انگوٹھی خریدنا تھی دکان پر ایک لاکٹ دیکھا جس میں ایک سینگ والا بکرا بنا ہواتھا میں حیران ہوا کہ شیر وغیرہ کے تو بڑے لاکٹ دیکھے جو اسکی فطرت کی بدولت پسند کئے جاتے ہیں ہماری عوام انکو پہنتی رہتی ہے مگر یہ بکرے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کے لاکٹ بھی مارکیٹ میں آگئے ہیں۔میں نے دکان دار سے پوچھا کہ یہ کہاں سے لائے ہو وہ کہنے لگا مجھےزیادہ خیال نہیں کہ یہ آئےکیسے بس ہول سیل مال منگواتا ہوں اس میں آگئے ہیں۔ خیر میں اس معاملے کو لے کر زیادہ سیریس بھی نہیں ہوا۔ میں نے وہ لاکٹ خرید لیا۔
دن گزرتے گئے اسلام آباد کی پوش مارکیٹ میں ایک انٹیک شاپ پر کچھ ایسے ہی لاکٹ دیکھے تو عجیب سا محسوس ہوا۔ بہرحال میں اب سوچ میں پڑ گیا ۔ ۔
ایک دن ٹی وی میں لفظ سنا الومیناٹی یہ نام کچھ سنا سنا لگا اس میں ایک بکرے کی شبیہ بھی ساتھ دکھائی گئی تھی۔ میں نے کہا ضرور یہ لاکٹ والے بکرے سے کچھ میل جول ہے۔ میں نے اپنے طور پر ریسرچ شروع کی تو پتہ لگا یہ سمبل اب ہمارے معاشرے میں سرایت کر رہا ہے گوکہ اس سمبل کو استعمال کرنے والا بھی جانتا نہیں کہ وہ یہ کیوں کر استعمال کررہا ہے مگر یہ ایک برینڈ کی طرح آہستہ اہستہ مشہور ہورہا ہے وہ میں آخرمیں بتاؤں گا کہ یہ بکرے کےسمبل کی لاجک ہےکیا؟ خیر اس ایلومیناٹی پرتحقیق کےدوران ایک دوست ملے جو ایلومیناٹیز کے بارے میں کچھ کچھ جانتے تھے خیر ان سے کچھ معلومات ہی مل سکیں میں نے انہیں بکرے والا لاکٹ دکھایا جو انہیں دکھانے کےلئے گھر سے اٹھا لایا تھاوہ بولے جی یہ ایلومناٹیز کا سمبل ہے جو غیر محسوس انداز میں مشہور کیا جارہا ہے۔ میں نے سوچا یہ سمبل طلسماتی ہے ایک دم جھرجھری آگئی میں نے اس لاکٹ کو بہتی نالی میں پھینک ڈالا۔ ۔ ۔
مجھے اس الومیناٹی نام سے تشویش بڑھنے لگی سوچا کچھ مزید جاننا چاہئے کہ یہ ہے کیا ،؟ جو جانا وہ عرض ہےتوجانیےکہ یہ الومیناٹی کیا ہے؟
الومیناٹی زندگی کے تقریبا ہر پہلو کو کنٹرول کرنے یا اس تک تصرف کرنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اشرافیہ کا ایک قدیم اور مبہم گروپ ہے جو کہ مالیات اور حکومتوں سے لے کر مختلف مذاہب اور ثقافت تک پر تسلط کر رہا ہے۔۔۔
الومیناٹی میں کون کون شامل ہے؟
الومیناٹی دنیا کے سیاسی اور مالی اشرافیہ کی معاونت سے چلائی جاتی ہےاور اس میں نظریاتی طور پر ارکان کی رکنیت کی فہرست کو حتٰی المقدور خفیہ رکھا جاتا ہے لیکن زیادہ تر یوٹیوب دانشور ان ناموں پر ایلومینائز کہنے پر اتفاق کرتے ہیں۔۔۔۔۔
باراک اوبامہ Barack Obama
دی پوپ the Pope
کوئین الزبتھ ١١Queen Elizabeth II
جارج سوروس George Soros
بین برنیک Ben Bernanke
جارج۔ڈبلیو بش George W. Bush
جے-زی Jay-Z
کینی ویسٹ Kanye West
ریہانہ Rihanna
بوب ڈیلان Bob Dylan
بیونسی Beyoncé
لیڈی گاگا Lady Gaga
جم کیری Jim Carrey
ویل سمتھ Will Smith
الومیناٹی کیا کرتی ہے؟
تو جناب الومیناٹی ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر سامنے آئی ہے جو حکومتی سازشی اقدامات اور قتل سے لیکر کرنسی کے ہیر پھیر تک ہر کام میں ملوث ہے۔۔۔۔اور یہ سب کچھ کیا جاتا ہے اس کے کٹھ پتلی اداروں اور گروہوں کے ذریعے جن میں شامل ہیں مختلف ممالک کے وزیر خارجہ ، دنیا کی بااثر شخصیات اور شہرت یافتہ لوگ۔۔۔۔عالمی داخلی امور میں ان کی دخل اندازی پوشیدہ رہے اسلیئے اسکے تمام مراحل کو احتیاط سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
الومیناٹی کا آخر مقصد کیا ہے؟
الومناٹی دنیا پر ایک آمرانہ تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور اس کے ایجنڈے کا کوڈ نام الومیناٹی کی طرف سے " دی نیو ورلڈ آرڈر " کی صورت میں منظر عام پر آ چکا ہے۔۔۔۔۔
کچھ معلومات کے مطابق الومیناٹیز کے زریعے ہم جنس پرستی نیو ورلڈ آرڈر کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے
الومیناٹی ایک شیطانی گروہ ہے جس کے تمام ارکان کو گروہ میں شمولیت کے وقت ایک نشان جسم پر کندہ کروانا ہوتا ہے اور یہ ایک ستارہ ہوتا ہے جو کہ یہودیوں کا مقدس نشان ہے یا پھر بکرے کی کھوپڑی۔۔۔۔۔۔۔۔
تو لیجے اب آگے ذکر آئےگا بکرے کا۔ ۔ ۔
میری تحقیق سے متعلق آفس کے حوالے سے بمشکل ایک کتاب مل ہی گئی جس میں مختلف ابواب کے عنوانات تھے جن میں ایک عنوان شیطان کی پوجا اور اس کی ہئیت پر تھا…..اس باب سے مجھے مطلوبہ معلومات با آسانی حاصل ہو گئیں….
کتاب کا نام تھا
"دی ہسٹری آف میجک"
رائیٹر کا نام
"سی جے تھامسن"
وہ اپنی اس کتاب میں لکھتا ہے۔۔۔۔۔
"وہ سیاہ رنگ کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔اس کی گردن پر دو سینگ اگے ہوئے ہیں جبکہ سر پر سینگوں والا تاج رکھا ہے۔اس کی پیشانی پر بھی ایک سینگ اگا ہوا ہے جس سے نکلنے والی روشنی جلسہ گاہ پر پڑ رہی ہے۔اس کے بال سور کے بالوں کی طرح کھڑے ہیں ۔اس کا چہرہ پیلا ہے جس پر بے قراری کی علامات نمایاں ہیں اس کی آنکھیں گول ہیں جو پوری طرح کھلی ہوئی اور بڑی بڑی ہیں۔ان میں شعلے سے بھڑکتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اور گھناؤنا پن جھلکتا ہے۔اس کی بکرے جیسی داڑھی ہے اس کی گردن اور باقی جسم بدہئیت ہے اور بکرے جیسا ہے تاہم اس کے ہاتھ پاؤں انسانوں جیسے ہیں۔۔۔۔۔"
انٹرنیٹ پر شیطان کی شکل کو بکرے سے منسوب کرنے کے حوالے سے ایک اور آرٹیکل زیر غور آیا جس میں تحریر تھا کہ اٹھارویں صدی کے اواخر میں لمبرگ میں "بکرے" کہلانے والوں کی ایک تنظیم رونما ہوئی ۔اس تنظیم کے ارکان ایک خفیہ معبد میں رات کے وقت اکھٹے ہوتے تھے۔یہاں وہ جہنمی رسومات ادا کرتے اور شیطان کے قصیدے گاتے۔اس دوران وہ اپنے شہروں پر بکروں کے چہروں جیسے نقاب چڑہائے رکھتے تھے۔۔۔۔۔
تحقیق ثابت کرتی ہیں کہ شیطان کی شکل کے طور پر یہ شیطانی گروہ بکرے کی کھوپڑی اپنے جسم پر کندہ کرواتے ہیں۔۔۔۔۔بکرے کا سر دراصل "باپھومٹ" کی نمائندگی کرتا ہے۔
باپھومٹ کیا ہے چلئے ساتھ وہ بھی عرض کئے دیتا ہوں باپھومٹ بکری کے سر والا خدا ہے جو انیسویں صدی میں شیطانی گروہوں کا محبوب مانا جاتا تھا۔