(Last Updated On: )
حکمِ حاکم پہ سر خم ہے ،جی حضوری ہے
اب کہ آشیاں میں ،رہنا بہت ضروری ہے
حالات نا مساعد ہیں، پُر خطر ہے چُھونا بھی
نہ کرو مصافحہ، سمجھو، مجبوری ہے
چھا گئی ہے عَالم پر،مہلک، جان لیوا وبا
آہ! اِس کی لپیٹ میں آئی دنیا پوری ہے
پرکھو ذرا، اندیشے کو، کیوں ہے لا اُبالی پن
پھر کر لینا، وہ پوری، خواہش جو اُدھوری ہے
چھینک آئے یا کھانسی، منہ کو ڈھانپ لو کپڑے سے
بات بھی کرنی ہو تو، میٹر کی لازم دُوری ہے