پچھلے دنوں ہالی وڈ کی اداکارہ الزبتھ ٹیلر(LIZ) سے مادام تساؤ کی مومی عجائب خانے میں یادگار ملاقات ہوئی۔ آئیے ان کی زندگی کے کچھ پہلوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
ایلزبتھ ٹیلرجہاں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہنچان رکھتی تھیں وہیں ان کی آٹھ شادیاں بھی شہرت اور دلچسپی کا باعث بنیں۔ ایلزبتھ نے پچاس سال تک فلمی دنیا پر اپنا پرچم بلند کئے رکھا ۔
الزبتھ ٹیلر نے قلوپطرہ کے کردار سے مقبولیت کی سیڑھیاں طے کرنا شروع کی تھیں۔ جس وقت ان کایہ کردار فلمی شائقین تک پہنچا لوگ ان کے حسن کے دیوانے ہوگئے۔ ان کے حسن کی تعریف میں اس وقت کے تمام ذرائع ابلاغ نے زمین و آسمان کی قلابیں ملائیں۔
وہ بارہ سال کی عمر میں پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے آئیں ۔ سن انیس سو پچاس سے انیس سو باسٹھ تک کا عرصہ ان کے فنی عروج کا دور کہلاتا ہے۔ انہیں شاندار اداکاری کے لئے چار مرتبہ آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ الزبتھ کے ایک لے پالک بیٹے سمیت تین بچے ہیں۔
الزبتھ نے55 لازوال فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ نصف درجن سے زائد ٹی وی سیریلز بھی کیں۔ ان کی مشہور فلموں میں نیشنل ویلوٹ ، فادر آف دی برج، آ پلیس ان دا سن ہیں۔
ٹیلر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے کاموں، خصوصاً ایڈز پر تحقیق سے متعلق کام کی ترجمان تھیں۔ اِس کام کے باعث اْنھیں 1993ء میں ایک خصوصی آسکر مل چکا ہے
1۔ ان کا پورا نام ڈیم الزبتھ روزمنٹ ٹیلر تھا۔
2۔ ان کی پیدائش 27 فروری 1932 میں ہیمسٹیڈ گارڈن مضافات , لندن, انگلستان میں پیدا ھوئی۔ بعد میں امریکی شہریت اختیار کی۔
3۔ ان کے خاندان سے برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے خاندانی دوستی تھی،
4۔ 12 سال کی عمر میں پہلی بار فلم " نیشنل ویلٹ" میں جلوہ گر ہوئیں۔
5۔ انھوں نے سات /7 شوہروں سےآٹھ/8 بار شادیاں کی۔ ان کے شوہروں کی فہرست میں۔ کانرڈ "میکی" ہلٹن ۔۔۔۔۔ مائیکل والڈنگ، ۔۔۔۔۔۔ مائیک ٹوڈ،۔۔۔۔ ای ڈی فشر، ۔۔۔ رچرڈ برٹن ( ان سے دو بار شادیاں کی) ۔۔۔۔جان ورنر ( امریکی سینٹر) ۔۔۔۔ لاری فروٹسکی۔۔۔۔
6۔مائیکل جیکسن ان کے سب سے قریبی دوست تھی ۔
7۔ الزبتھ ٹیلر نے اپنے آبائی مذھب " کرسچن سائنس" کو خیر باد کر یہودیت اختیار کی۔ اور ان کا عبرانی/ یہودی نام " ایلزبا رےچل" رکھا گیا۔ مگر وہ اپنی زندگی میں شاید ھی " سینا گاگ" ( یہودی عبادت خانہ) گئی ہوں۔
8۔ انھیں زیور/ جیولری جمع کرنے کا بڑا شوق تھا۔ ان کے پاس پچاس (50) ملین ڈالر کی مالیت کے زیوارات تھے۔
9۔ وہ یہودی کاز اور اسرائیل کے کو وجود کی پرجوش حامی تھیں۔ اور اس مقصد کے لیے مالی امداد بھی دیا کرتی تھیں۔انھوں نے روسی یہودیوں کو اسرائیل کی کی شہریت اختیار کرنے کا بھی مشہورہ دیا۔ جس پر ہنگامہ بھی رہا۔اسی سبب مصر نے ان کی فلم " قلوپطرہ" پر اپنے ملک میں پابندی بھی لگادی تھی۔ مگر 1964 میں یہ پابندی ہٹالی گئی۔
10۔ کثرت شراب نوشی، خواب آ ور،اور تکلیف کم کرنے والی ادویات کے استعمال کے سبب ان کا وزن بڑھ گیا۔ ان کی یاد داشت بھی کم ھو گئی تھی۔ 79 سال کی عمر میں پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا ھوکر 23 مارچ 2011 میں لاس انجلیس، کیلے فورنیا امریکہ میں ہوا۔ ان کو دل کا عاضہ بھی تھا۔۔دو مرتبہ آسکر ایوارڈز جیتنے والی ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ الزبتھ ٹیلرکو مائیکل جیکسن کے پہلو میں قبرستان فارسٹ لان میموریل پارک میں سپرد خاک کردیا گیا،
11۔الزبتھ نے55 لازوال فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ نصف درجن سے زائد ٹی وی سیریلز بھی کیں۔ ان کی چند مشہور فلمیں یہ ہیں: National Velvet،۔۔Courage of Lassie،۔۔۔Warner Brothers' Life With Father ۔۔۔۔، Cynthia Bishop in Cynthia ،۔۔A Date with Judy ، ۔۔۔۔۔Julia Misbehaves، ۔۔۔۔۔۔The Big Hangover،۔۔۔۔۔ Father of the Bride ،۔۔۔۔۔۔Father's Little Dividend ،۔۔۔۔۔۔The Girl Who Had Everything،۔۔۔۔Who's Afraid of Virginia Woolf?۔۔۔۔۔۔Who's Afraid of Virginia Woolf?،۔۔۔۔۔۔۔A Little Night Music۔۔۔Cleopatra،A Little Night Music
12۔ الزبتھ ٹیلر نے "ایڈز"۔۔۔ اور" ایچ آئی وی" جیسی موزی بیماریوں کے سدباب کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
13۔ اداکار فرانک سنانترا اور سابق امریکی سکریٹری اسٹیٹ ( وزیر خارجہ) ہنری کسنجر بھی الزبتھ ٹیلر کے عشق میں مبتلا رھے۔
14۔ الزبتھ ٹیلر نے قلوپطرہ کے کردار سے مقبولیت کی سیڑھیاں طے کرنا شروع کی تھیں۔ جس وقت ان کایہ کردار فلمی شائقین تک پہنچا لوگ ان کے حسن کے دیوانے ہوگئے۔ ان کے حسن کی تعریف میں اس وقت کے تمام ذرائع ابلاغ نے زمین و آسمان کی قلابیں ملائیں۔ سنہ 1963 میں بننے والی فلم ’قلوپطرہ‘ مصر کی حسین اور ذہین شہزادی پر بنائی گئی۔ فلم میں مرکزی کردار الزبتھ ٹیلر نے ادا کیا۔ قلوپطرہ کے بارے میں کوئی مصدقہ تصاویر موجود نہیں ہیں۔ بعض محققین کے مطابق قلوپطرہ سیاہ فام تھی، لیکن یہ الزبتھ ٹیلر کی جادوئی اور سحر انگیز اداکاری کا کمال تھا کہ اس کے بعد جب بھی قلوپطرہ کا ذکر ہوا، ذہن میں الزبتھ ٹیلر کی تصویر ابھر آئی۔
15۔ الزبتھ ٹیلر نے ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ لزبتھ ٹیلر نے جنوری دوہزار ساتمیں صدر کلنٹن کی صدارتی مہم کے لیے دولاکھ تین سوڈالر کے فنڈزدیئے تھے جو کہ کسی بھی صدارتی مہم کو چلانے کے لیے ایک مقرر کردہ قانونی حد ہے۔یاد رہے کہ الزبتھ نے کلنٹن کو بھی بہت زیادہ دلربا اور دلکش لیڈر کہا تھا،الزبتھ ٹیلر اس وقت سے کلنٹن کی حمایتی سمجھی جا رہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کبھی الزبتھ ٹیلر کے کردار کے بارے میں بات نہیں کی ہے ۔
16۔الزبتھ ٹیلر ساری عمر دولت اور شہرت کے پیچھے بھاگتی رہی۔ درحقیقت بے پناہ دولت اور شہرت اس کا جنون تھا۔ دیکھا جائے تو قلوپطرہ اور الزبتھ ٹیلر میں کتنی مماثلت پائی جاتی ہے۔ یہی تو ہیں قدرت کے کرشمے!الزبتھ ٹیلر ساری عمر دولت اور شہرت کے پیچھے بھاگتی رہی۔ درحقیقت بے پناہ دولت اور شہرت اس کا جنون تھا۔ دیکھا جائے تو قلوپطرہ اور الزبتھ ٹیلر میں کتنی مماثلت پائی جاتی ہے۔ یہی تو ہیں قدرت کے کرشمے!
17۔ الزبتھ ٹیلر ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ اور انہیں قلوپطرہ بھی کہا جاتا تھا مگر مقبولیت کے آسمان پر بھی انہوں نے زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس کی وجہ ان کی ازدواجی زندگی کی پیچیدگیاں تھی۔
18۔ ایک اندازے کے مطابق الزبٹ ٹیلر کے خزانے کی مالیت تقریباً دس کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ الزبتھ ٹیلر کے ملبوسات اور دیگر یادگاری اشیا بھی نیلام کی جائیں گی۔ الزبتھ ٹیلر نے ہیرے جوہرات سے اپنی دلچسپی کے متعلق "مائی لو افیئر ود جیولری" نامی ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ الزبتھ ٹیلرکے جواہرات اوردیگر اشیاء کو نیلام کرکے حاصل ہونے والی رقم مستحق افراد کی خوشحالی کے لیے وقف کردی گئی ۔