بھنگ کا رنگ جما ہو چکا چک” سے لے کر “ذرا سی اور پِلا دو بھنگ” تک ہولی کے اس خاص مشروب کے لیے بولی وڈ نے کافی گانے پیش کئے ہیں۔
ہولی نہ صرف ہندو مذہب کا سب سے زیادہ رنگین بلکہ بلاشبہ سب سے زیادہ تفریحی تہوار بھی ہے۔
ہولی کے دن سب سے بڑے عوامی اجتماعات بھارت میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جہاں لوگ رنگوں کے اس تہوار کو منانے کے لیے دوستوں اور خاندان کے ساتھ جمع ہوتے ہیں۔
بچے ہوں یا بڑے، ہر کوئی رنگوں سے کھیلتے، پانی کے غبارے ایک دوسرے پر پھینکتے، دھنوں پر رقص کرتے اور شاندار پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔
بھنگ ٹھنڈائی
ایک مشروب جو ہولی کے دن خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے وہ بھنگ ٹھنڈائی ہے۔
ناشتے کی بات آئے تو ہولی پر پیش کی جانے والی گجیا سب سے مشہور مٹھائی ہے، لیکن ٹھنڈائی مشروبات کے معاملے میں سرفہرست مقام رکھتی ہے، وہ بھی بھنگ ٹھنڈائی۔
بھنگ کو عام طور پر دودھ میں ملا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ ایک خاص بھنگ ملک شیک، بھنگ لسّی یا بھنگ ٹھنڈائی بنائی جا سکے۔
بھنگ کے ساتھ بادام، کاجو، پستہ، خربوزے کے بیج، پوست کے بیج، کالی مرچ، گلاب کی پنکھڑیوں کا مرکب ایک بھرپور اور لذیذ ٹھنڈائی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہولی کے دن لوگ بھنگ گولی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
بھنگ کا ہندو مذہب سے تعلق
بھنگ کو ہندو مذہب کے بھگوان شیو کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ بھنگ کو شیو کا پسندیدہ کھانا کہا جاتا ہے اور اسے بھنگ کا بھگوان بھی کہا جاتا ہے۔
لیکن بھنگ کا شیو سے تعلق کیسے جڑا؟ لیجنڈ کے مطابق یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔
ہندو روایات کے مطابق ایک دن شیو اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے بعد کھیتوں میں بھاگ گئے۔ وہ تھک کر ایک پتوں والے پودے کے نیچے سو گئے اور جب وہ بیدار ہوئے تو تجسس کے مارے پنت کے پتے چبانے لگے۔
وہ پودا ایک بھنگ جھاڑی تھا اور اس نے فوری طور پر شیو کو پھر سے جوان ہونے کا احساس دلایا۔ اس طرح بھنگ شیو کی پسندیدہ بن گئی۔
کیا بھنگ بھارت میں قانونی ہے؟
1985 کے نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹرپک سبسٹینز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے مطابق، بھنگ کی رال اور پھولوں کی فروخت اور استعمال ممنوع ہے۔ لیکن اس کے بیج، تنوں اور پتوں کے استعمال کی اجازت ہے۔ اس طرح بھنگ بھارت میں قانونی ہے۔
آیوروید بھنگ کے پودے کی دواؤں کی قدر کو تسلیم کرتا ہے اور یہاں تک کہ اسے 1894 میں انڈین ہیمپ ڈرگ کمیشن نے “آیورویدک دوائی کا پینسلن” بھی کہا تھا۔
بھنگ کے پودے کے استعمال کا تذکرہ قدیم ہندو مقدس صحیفہ اتھرو وید میں بھی کیا گیا ہے، جہاں اسے زمین کے پانچ مقدس ترین پودوں میں سے ایک کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
منقول
حالات کے دھارے
ہر شخص کی نوجوانی میں ایک ایسا وقت یا ایسا لمحہ ضرور آتا ہے، جب نوجوان لڑکے، لڑکیوں میں جذباتیت...