ہندوستان کیا کرنے جا رہا ہے؟
کل میں Stratfor کا مودی کے آنے والے الیکشن پر تجزیہ پڑھ رہا تھا ۔ یہاں یہ بتاتا چلوں کہ یہ واحد ادارہ ہے جو بہت زبردست ریسرچ اور analysis کرتا ہے جیو پولیٹیکل حالات پر ۔ بلکل unbiased ، صرف حالات اور واقعات دیکھ کر ایک بیانیہ ۔ پاکستان ملٹری میں decision makers اس کی subscription لیں ، زرا مہنگی ہے ، ۴۶۸ ڈالر سالانہ ۔ ہمارے چینل بھی بادامی وغیرہ کو اس طرح کی چیزیں پڑھائیں، بادامی جیسے بقول کلنٹ واٹس کہ ‘horse shit smuggling’ کے دھندے پر لگے ہوئے اور سب کو پاگل بنایا ہوا ہے ۔
آتے ہیں کہ Stratfor کے ایکسپرٹ مودی اور ہندوستان کہ آنے والے الیکشن کہ بارے میں کہتے کیا ہیں ۔
۱۹ جون ، کو جناب مودی صاحب جنہوں رمضان میں ceasefire رکھا تھا ، محبوبہ مفتی کی جموں کشمیر میں حکومت گرا دی ۔ اور گورنر راج نافز کر دیا ۔ دونوں کا کوئ تین سال سے coalition تھا ۔ مودی نے ایسا کیوں کیا ؟ الیکشن آ رہے ہیں ۔ مودی ہمیشہ الیکشن سیکیورٹی ایشو پر جیتتا ہے اور پاکستان اسے پلیٹ میں دیتا ہے ۔ ۷ لاکھ فوجی کتنے سالوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہے ہیں ۔ اور ہم پچھلے دس سال میں مولانا فضل پر ۷۰ لاکھ پونڈ سے زیادہ لگا چکے ہیں ، جس کشمیر کیا آزاد ہونا تھا اس حرام کہ پیسہ سے اس کو جسمانی طور پر ستر ہزار بیماریاں لگ گئیں لیکن مجال ہے مولانا نے سیکھا ہو ۔ امریکہ میں ملیحہ لودھی اسی کھاتے میں پل رہی ہے ۔ کیا شاندار ملک ہے ۔
جرنلسٹ شجاعت بخاری کی ہلاکت پر پا غفور نے ایک ٹویٹ ٹکا دیا ، پھر اللہ جانے اور اس کہ کام ہم تو مزے لُوٹنے آ ئے ہیں اور لُوٹتے رہیں گے ۔
اسی ادارہ کی ریسرچ کہ مطابق ہندوستان پاکستان پر اگلے سال کہ الیکشن سے پہلے کسی وقت حملہ بھی کر سکتا ہے ۔ کشمیریوں کا ایک سادہ سا مطالبہ ہے ادارہ کِہ مطابق ، کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر ۴۷ کی رُو سے حق خود ارادیت کا موقع دیا جائے ۔ کون یہ اُن بیچارے کشمیریوں کی خواہش پوری کرے ، چاروں طرف اُن کہ سوداگر ، اور مزید اُن کی صفوں میں بھی غدار اور باہر بھی ۔
ادارہ Stratfor کہ تجزیہ نگاروں کہ مطابق کشمیر بہت مشکل مسئلہ ہے ۔ اس کی لوکیشن ایسی ہے کہ اگر ہندوستان اسے چھوڑ دے تو دونوں کشمیر اکٹھے ہو جائیں گہ اور ہمیشہ چین اور پاکستان کہ تسلط میں رہیں گے ۔
ہندوستان ، اسلام آباد سے پھر اس پر رابطہ کرے گا لیکن ادارے کہ مطابق اگلے سال کہ الیکشن کہ بعد ۔
مودی دراصل crowd puller ہے ۔ یہ لوگ سیاست کم کرتے ہیں سرکس زیادہ لگاتے ہیں ۔ ٹرمپ ، بھٹو اور عمران خان بھی اس کیٹیگری میں فال کرتے ہیں ۔ اس نے بھی نئ نسل کا رول ماڈل نہیں بننا بلکہ ایک ہیرو ، طلسماتی گُرو ۔ gladiator کہ Maximus میں اس کہ فکشنل گُرو Antonius Proximo کہتا ہے ؛
“Won the crowd and you will win your freedom “
کلنٹ واٹس بہت خوبصورت الفاظ میں اس زہنیت کو بیان کرتا ہے ۔
“Crowds are increasingly dumb , driven by ideology , desire , ambition , fear and hatred or what might be collectively referred to as preferences.
I wasn’t the best because I killed quickly. I was the best because crowd loved me “.
مودی صاحب یہی کرنے جا رہے ہیں ، عمران خان بھی یہی کریں گے ، بھٹو نے بھی یہی کیا تھا ۔ عوام کو روٹی ، کپڑا ، مکان تو نہیں دیا ، بلکہ ‘بھٹو زندہ ہے’ کا نعرہ دے دیا ۔ اسی پر جی رہے ہیں اور زرداری کہ گند سہ رہے ہیں ۔
آخر میں آج پا غفور کہ لیے ایک فلم recommend کروں گا ، George Clooney کی مووی
“Men who stare at goats”
جنگوں میں روحانیت کا عمل دخل بھی رکھیں ۔ ایک پیرنی وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی ایک بٹالین روحانیت کی raise کریں ۔ میں مفت میں ٹریننگ دوں گا ۔ distant visioning , telepathy اور دشمن کو شعائی شکست کی ٹریننگ میری بھی ہے ۔ لہٰزا اچھا انسٹرکٹر بن سکتا ہوں ۔Vladimir Putin جوڈو (judo ) کا ماہر ہے ۔ اور کچھ شاطر سربراہان chess کہ ۔ آپ بھی زرا پاکستانی فوجیوں کو گالف سے ہٹائیں ۔ گالف تو ریٹائرڈ لوگوں کا ٹائم پاس ہے ۔
پاکستان کہ لیے بہت دعا گو ہوں ۔ کیونکہ پاکستان میرے دل میں دھڑکتا ہے ۔
دل دھڑکتا ہے شب غم میں کہیں ایسا نہ ہو
مرگ بھی بن کر مزاج یار ترسائے مجھے
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔