پاکستان کے 1947 میں قیام سے پہلے پنجاب میں مسلمان پنجابیوں کے علاوہ ھندو پنجابی اور سکھ پنجابی بھی رھتے تھے۔ مسلمان پنجابی خود کو پنجابی کے بجائے مسلمان کہلوانے کو ترجیح دیتے تھے۔ پنجابی قوم کے بجائے مسلمان قوم کا فرد ھونے کو ترجیح دیتے تھے۔ پنجابی قوم پرستی کے بجائے مذھبی قوم پرستی کی طرف مائل تھے۔
1947 سے پہلے پنجاب کا سیاسی ماحول پنجابی قوم پرستی کے بجائے مذھب پرستی کا رھا۔ لہٰذا اسلام کا لبادہ اوڑہ کر پنجاب پر حملہ آور ھونے والوں کو مسلمان پنجابیوں کی اکثریت کی طرف سے پنجاب پر حکمرانی کرنے کے لیے حمایت ملتی رھی۔ اس لیے سوائے مھاراجہ رنجیت سنگھ کی 40 سالا حکمرانی کے پنجاب پر پنجابیوں کی حکمرانی نہ رھی۔
1947 کے بعد پنجاب کی تقسیم کی وجہ سے 20 لاکھ پنجابیوں کے مارے جانے اور 2 کروڑ پنجابیوں کے بے گھر ھوجانے کے بعد پنجاب میں 97٪ آبادی مسلمانوں کی ھوجانے اور پاکستان کو مسلمانوں کا وطن قرار دیے جانے کی وجہ سے پنجابی خود کو پاکستانی قوم کا فرد قرار دینے کو ترجیح دینے لگے اور پاکستان میں رھنے والے پٹھانوں ' بلوچوں ' ھندوستانی مھاجروں کو بھی پاکستانی سمجھتے رھے۔
سات دھائیوں تک پٹھانوں ' بلوچوں ' ھندوستانی مھاجروں کی سازشوں کے بعد اب پنجابی مسلمان کو احساس ھونا شروع ھوا ھے کہ؛ پٹھانوں ' بلوچوں ' ھندوستانی مھاجروں کو پاکستانی سمجھ کر غلطی کی۔ اس لیے اب پنجابیوں کو معلوم ھوگیا ھے کہ؛ مسلمان پاکستانی پنجابی کا مسلمان ھونا مذھب کی وجہ سے ھے۔ پاکستانی ھونا پاکستان کا شہری ھونے کی وجہ سے ھے۔ لیکن قوم کے لحاظ سے وہ پنجابی قوم کے فرد ھیں۔
اس لیے یہ کہا جا سکتا ھے کہ؛
1۔ مسلمان پاکستانی پنجابی میں پنجابی قوم پرستی تاریخ میں پہلی بار جنم لینے لگی ھے۔
2۔ اب پنجابی قوم پرست سیاست بھی ھوگی۔
3۔ پنجابی قوم میں سیاسی قیادت بھی جنم لے گی۔
4۔ پنجابی خود اب پنجاب پر حکمرانی کرے گا۔
5۔ پنجابی قوم اب مسلمان یا پاکستانی کا لبادہ اوڑہ کر کسی کو پنجاب پر حکمرانی کرنے کا موقع نہیں دے گی۔
اب پٹھان ' بلوچ ' ھندوستانی مھاجر کا یہ شکوہ دور ھوجائے گا کہ؛
1۔ ایک ھزار سال تک سوائے مھاراجہ رنجیت سنگھ کی 40 سالا حکمرانی کے پنجابیوں نے خود پنجاب پر حکومت کیوں نہ کی؟
2۔ پنجابی قوم پر باھر سے آکر مسلمان کیوں حکمرانی کرتے رھے؟
3۔ پنجابیوں میں سیاسی شعور کیوں نہیں تھا؟
4۔ پنجابیوں کے پاس سیاسی قیادت کیوں نہیں تھی؟
5۔ پنجابیوں میں پنجابی قوم پرستی کیوں نہیں تھی؟
گذشہ سات دھائیوں سے مسلمان پنجابی نے غیر پنجابی مسلمان کے ساتھ ' مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے مل جل کر رھنے کی کوشش کی اور تجربہ نے ثابت کیا کہ؛ غیر پنجابی مسلمان سے تو غیر مسلمان پنجابی ھی بھتر تھے۔ دھرتی بھی سب کی ایک تھی اور زبان بھی۔ رسم و رواج بھی سب کے ایک تھے اور ثقافت بھی۔ دوست بھی پنجابی قوم کے سانجھے تھے اور دشمن بھی۔ صرف دھرم ھر ایک کا اپنا اپنا تھا۔
پنجاب تاریخی طور پر ھزاروں سالوں سے پنجابیوں کی دھرتی رھی ھے اور رھے گی۔ پنجابیوں کی دھرتی دھرم کی بنیاد پر تقسیم ھوگئی تھی۔ اب پنجابیوں کو سمجھ آگئی ھے کہ؛ دھرم اپنی جگہ اور دھرتی اپنی جگہ۔ اس لیے اب وچھوڑے ختم ھونا شروع ھوجائیں گے۔ پنجابی قوم کے متحد ھونے سے پاکستان میں پنجابی آبادی کا مزید اضافہ ھوجائے گا۔ لکیریں بھی قوموں کو کبھی تقسیم کرتی ھیں؟
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...