(Last Updated On: )
(نعت)
ہر ایک لمحہ میں دل بے قرار کرتا ہوں
مدینہ جانے کا میں انتظار کرتا ہوں
تمنا دل کی ہے بن جائوں خاک بطحا کی
بتائوں کتنا میں آقا ؐسے پیارکرتا ہوں
نہ جانے کب مجھے دیدار ہوگا روضہ کا
ہر ایک لمحہ صدی میں شمار کرتا ہوں
یہ عشق سرور عالم ؐہے کم نہیں ہوگا
میں اپنے جان وجگر سب نثار کرتا ہوں
زمانہ سن لے کہ عاشق میں پنجتن ؑکا ہوں
تبھی تو ذکر نبی ؐبار بار کرتا ہوں
“