(Last Updated On: )
حمید نظامی ۔ عالی مرتبت صحافی ۔ آپ نے قراردادِ لاہور پر نوائے وقت کا پہلا شمارہ جاری کیا جو ماہنامہ تھا۔ 15 دسمبر 1942ء کو نوائے وقت ہفت روزہ بن گیا جو بعد میں 19 جولائی 1944ء کو روزنامہ بن گیا۔ نوائے وقت کا نام آپ نے علامہ محمد اقبال کی فارسی نظم کے عنوان پر رکھا جو پیامِ مشرق میں شامل ہے۔ نوائے وقت فکرِ اقبال‘ فرموداتِ قائدِاعظم اور نظریہ پاکستان کی ایک توانا آواز ہے۔ روزنامہ نوائے وقت پاکستان کا واحد اخبار ہے جو اپنی اشاعت سے اب تک مسلسل کلامِ اقبال کو شائع کرتا ہے۔ حمید نظامی کا انتقال 22 فروری 1962ء کو لاہور میں ہوا۔