(Last Updated On: )
نعت
ہم لکھیں گے یہی جابجا نعت میں
مصطفیٰ مصطفی مصطفیٰ ٰ نعت میں
انکی آمد کا ہے تذکرہ نعت میں
مرحبا مرحبا مرحبا نعت میں
انکی تعریف کرتےہیں اہل خرد
اے خدا اے خدا اے خدا نعت میں
نور حق سے ہراک لفظ روشن ہوا
پھیلی ہر سو ضیا ہی ضیا نعت میں
آؤ بھیجیں درودوں کے تحفے انھیں
ہم بھی پڑھ پڑھ کے صل علی نعت میں
جھوم اٹھتا ہے رہ رہ کہ یہ دل اسدؔ
شعر ہوتا ہے جب بھی نیا نعت میں
"