ہیضہ آنتوں کی حاد Acute بیماری ہے۔ہیضہ کا فوری علاج کرواناچاہیے۔جراثیم vibereo cholera جسم میں داخل ہو کر کیمیائی مادہ Entero Toxin پیدا کرتے ہیں۔جس سے آنتوں میں پانی اور خوراک کا انجذاب رک جاتا ہے اسہال و قے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔
بند ہیضہ یعنی کہ گم ہیضہ:Dry cholera
بند ہیضہ میں اسہال و قے بالکل نہیں ہوتے بلکہ مریض شدید دل کی گھبراہٹ اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔ پیٹ میں سخت مروڈ بھی ہو جاتا ہے۔ بند ہیضہ اس لحاظ سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے کہ جلدی سے تشخیص نہ ہونے سے مریض مر سکتا ہے۔
ہیضہ ایک متعدی مرض ہے۔جب ہیضہ کی وبا پھیلی ہوئی ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔
ہیضہ سے بچنے کی تدابیر:
1. خوراک کو مکھیوں سے ڈھانپ کر رکھنی چاہیے۔
2. جب ہیضہ کی وبا پھیلی ہوئی ہو تو پانی ابال کر پیئیں۔ عام دنوں میں بھی پانی گرم پینا چاہیے۔
3 ۔ گلےسڑے پھل اور سبزیاں کھانے سے یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔
4. پھل اور سبزیاں دھوئے بغیر کھانا۔
5. ڈنڈی ٹوٹے ہوئے کیلے کھانا۔
6. بازار سے گنا کا رس پینا اور بازار میں کٹا ہوا تربوز کھانا۔
ہیضہ سے بچاؤ کیلئے پیاز پر لیموں نچوڑ کر کھانے کے ساتھ کھائیں۔
ہیضہ کا دیسی علاج :
1. مریض کو ہری مرچ کھلادیں۔ 2. آدھا کپ گرم پانی میں چائے والی آدھی چمچ ڈال کر پلانے سے ہیضہ فوری آرام آ جاتا ہے۔
3.لیموں کاٹ کر اوپر کالی مرچ چھڑک کر چوس لینا بہت مفید ہے۔
4. دس گرام گرم پانی میں ایک رتی کافور ملا کر پلا دیں تو فوری آرام آ جائے گا۔ ان شاءاللہ
ہومیو پیتھک علاج:
1 Champhor. Q
ہیضہ میں پہلی مجرب ترین دوا ہے۔ اگر Q میسر نہ ہو تو تیس طاقت میں ایک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے۔ فوری آرام آ جائے گا۔۔ ان شاءاللہ۔
2. Arsenicum Album. 30
مریض بہت بے چینی محسوس کرے۔ تھوڑی تھوڑی سی پیاس اور جسم میں جلن۔ گرمی سے آرام ملتا ہو۔ سردی اور سرد اشیاء سے تکلیف بڑھتی ہو۔
3. Carbo veg . 30
جب مریض چپ چاپ لیٹ جائے سخت نقاہت ہو جائے۔ جسم ٹھنڈا ہو جائے۔
4. Cuprum met. 30
جسم ٹھنڈا اور نیلگوں ،اینٹھن ، تشنج اور کڑل پڑنا۔ پیاس کی شدت۔ معدہ میں بے چینی۔
5. Veratum Album. 30
اسہال وقے بہت زیادہ ہوں۔ٹھنڈے پسینے ، اسہال سے پہلے پیٹ میں درد، نبض انتہائی کمزور۔
6. Hydrosianic. 30
نبض کے ساتھ سانس کی رفتار سست پڑ جائے۔ سانس گہرا اور مشکل سے آئے اور تشنج کی صورت پیدا ہو جائے۔
فوڈپوائزننگ : Food poisoning
فوڈ پوائزننگ میں بھی انہی ادویات سے بڑا مؤثر علاج ہو جاتا ہے۔ فوڈپوائزننگ عام طور پر باسی غذا کھانے سے ہوتی ہے۔
ادویات ۔۔۔
1. Camphor Q 2. Arsenicum Album 30 .3. Carbo veg 30 . 4. Nux vomica 30
پہلی تین ادویات سے ہی آرام آ جاتا ہے۔ نکس وامیکا اس صورت میں کھائیں جبکہ باسی گوشت کھانے سے تکلیف ہوئی ہے۔
خوراک: ابلاہوا نیم گرم پانی پلائیں دارچینی ، لونگ اور پودینہ ہموزن قہوہ پلائیں۔ دیسی مرغی کی یخنی پلائیں۔ دہی استعمال کرنا ہو تو ٹھنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ گرم گرم چاولوں پر دہی ڈال کر کھلائیں۔ چائے کے ساتھ اچھی بیکری کے پاپے کھلائیں۔ پیٹ بھر کر نہ کھلایا جائے بلکہ خوراک تھوڑی تھوڑی دیر سے کھلائیں۔