(Last Updated On: )
ہے سال نوکاماہ جہاں تاب جنوری
آتا ہے ساتھ لے کے نٸے خواب جنوری
روشن کتاب زیست کا ہو باب جنوری
ہرگز کرے کسی کو نہ بیتاب جنوری
کرتا ہے اہل ذوق کے سینوں میں موجزن
جذبات اور امنگ کا سیلاب جنوری
ان کے لٸے سمجھتے ہیں جو اس کو فال نیک
ہو جیسے ایک ماہی بیتاب جنوری
کچھ لوگ اس کا کرتے ہیں اس طرح اتظار
ہو جیسے کوٸی تحفہ نایاب جنوری
سال جدید سب کے لٸے سازگار ہو
برقی کے ساز دل کی ہے مضراب جنوری