زنک مکالمہ
کسان: میں زنک ڈالتا ہوں مگر پھر بھی میری زمین میں زنک کی کمی رہتی ہے۔
زمین: آپ اگر معلوم ہو کے زمین میں کمی آ کیوں رہی ہے تو آپ ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
کسان: وہ کونسی وجوہات ہیں جن سے زنک زمین میں موجود ہوتے ہوئے بھی متاثر ہوتی ہے اور پودوں تک نہیں پہنچ پاتی؟
زمین: بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں چند اہم وجوہات درج ذیل ہیں۔
1۔زمین کا پی ایچ اگر بہت زیادہ ہو جائے 9کے قریب چلا جائے تو زنک زمین میں ہوتے ہوئے بھی متاثر ہوتی ہے اور پودوں کو حاصل نہیں ہو پاتی۔
2۔وہ زمینیں جن میں چونے کے پتھر یا چونے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہاں پر زنک متاثر ہوتی ہے اور پودوں کو نہیں مل پاتی۔
3۔سخت زمینیں جن میں مٹی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور میگنیشیم بھی ایسی زمینوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے زنک متاثر ہوتی ہے۔
4۔وہ زمین جس میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم ڈالا جائے اس میں بھی زنک کی کمی ہو جاتی ہے۔
5۔وہ زمینیں جن میں نائٹروجن زیادہ مقدار میں استعمال کی جائے وہاں سے زنک متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
6۔سخت سردی اور ساتھ نمی رکھنے والے موسم میں زنک زمین میں متاثر ہوتی ہے جب تک موسم نارمل نا ہو پودوں کو مل نہیں پاتی۔
کسان: یہ تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا آپ نے جو جو بتایا میں اسے یاد رکھوں گا اور آئیدہ خیال رکھوں گا کے متوازن خوراک ڈالوں جب بھی ڈالو اور اپنے قریبی تمام کسان بھائیوں بتاوں گا کے زمین نے مجھے آج یہ باتیں بتائیں۔
زمین:شکریہ کسان کوشش کریں کے زمین کا نامیاتی مادہ بڑھائیں فصلوں کی باقیات مت جلائیں ایسا کرنے سے زمین کمزور ہو جاتی ہے۔
کسان: زمین میں وعدہ کرتا ہوں کے آج کے بعد گندم، مکی، چاول، اور باکی تمام فصلوں کی باقیات کو آگ نہیں لگاوں گا۔