ترشاوا دار پودوں کے مسائل
سیٹرس یا ترشاوا دار پودوں کے اندر ایک بیماری پائی جاتی ہے جیسے Phytopathora Root Rot
کہتے ہیں.
وجوہات
✔زیادہ پانی لگانے سے اور زیادہ گرمی کی وجہ سے زمین میں یہ بیماری لگ سکتی ہے.
اور اسی کی وجہ سے پودے کی جڑیں متاثر ہوتی ہیں اور پودے سوکھ جاتے ہیں۔
پہچان
✔اس بیماری کی پہچان یہ ہے کے اگر پودے کی شاخ جو موٹائی میں پائی جاتی ہے اس کو اگر اوپر سے تھوڑا تراشیں تو اندر سے ہلی ہلکی بھورے رنگ کی جلد نظر آتی ہے
✔۔دوسری پہچان یہ ہے کہ پودے کے تنے کے ارد گرد سے 6سے 7 انچ تک مٹی اتاریں اور تھوڑی سے نیچے سے جلد اتاریں تو اندر سے بھورے رنگ کے نشانات طاہر ہوں گے۔
حل
✔جب آپ پودوں کو زمین میں لگائیں تو اس سے پہلے
Trichoderma Viride(15g/plant)
کے حساب سے پودے کی جڑوں کے ارگرد اچھی گلی سڑی گوبر کے ساتھ ملا کر مٹی کے ساتھ ملا دیں.
✔پلانٹنگ سے لے کر فروٹنگ تک Copper Oxychlorideکو تین گرام دو سے تین لیٹر پانی میں ملا کر پودے کی جڑوں کے ارد گرد ڈرینچ کرتے رہیں تو اسے روکا جا سکتا ہے.
✔فروٹنگ کے دوران
Copper Oxychloride
کی اوپر والی مقدار سے سپرے بھی جاری رکھیں تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے.
طالب دعا:حافظ محمد صابر