ہیومک ایسڈ کی اہمیت
✔ہیومک ایسڈ Microنیوٹرینٹس کو چیلیٹ کرتا ہے۔
✔کیونکہ ہماری زمینوں کی پی ایچ 8اور 9 کے قریب ہے اور جتنے بھی ہمارے Microنیوٹرینٹس ہیں جیسے زنک،کاپر،آئرن اور مینگنیز وغیرہ 5سے 6 پی ایچ پر زمین میں فکس ہو جاتے ہیں تو ہیومک ایسڈ کے ساتھ یہ Reactionہو کر یہ آئرن ہیومیٹ،زنک ہیومیٹ، کاپر ہیومیٹ اور مینگنیز ہیومیٹ بن جاتے ہیں اور اس فام میں یہ 8سے ساڑے آٹھ پی ایچ میں پودوں کیلئے Availableفام میں آ جاتے ہیں۔
✔جب ہم ایک سال ہیومک ایسڈ زمین میں ڈالتے ہیں تو آپ کو اس کے نتائج بہت اچھے نظر آتے ہیں مگر اگلے سال نتائج نہیں ملتے
وجہ: جب پہلی بار ڈالتے ہیں تو زمین میں موجود پہلے سے نیوٹرینٹس کو ہیومک ایسڈ چیلیٹ کر کے Availableکر دیتا ہے اور اگلے سال کیونکہ زمین می ۔ وہ نیوٹرینٹس کم ہوتے ہیں توہیومک ایسڈ زیادہ اچھے نتائج نہیں دیتا
حل: جب بھی ہیومک ایسڈ استعمال کریں تو اس کے ساتھ Microنیوٹرینٹس کا استعمال کریں جس سے وہ نیوٹرینٹس 8سے ساڑھے آٹھ پی ایچ میں کنورٹ ہو کر فوری پودوں کو حاصل ہو جاتے ہیں۔
✔ہیومک ایسڈ ایک فرٹیلائزر بلکل نہیں ہے یہ چیلیٹ کر کے ایکٹیو کر دیتا ہے مائیکرو نیوٹرینٹس کو اور یہ زمین کو نرم کر دیتا ہے تا کے زمین کا Structureبہتر ہو اور پودوں کو مناسب خوراک مل سکے
✔آپ Liquidمیں بھی ایسڈ ڈال سکتے ہیں 5۔3%پوٹاش والا جیسے ہم پوٹاش ہومیٹ بھی کہتے ہیں
اگر Liquidلیں گے تو 4سے 5لیٹر پر ایکڑ فلڈ کر سکتے ہیں
اگر 7%والا پوٹاش اور 40%والا ہیومیٹ لیں گے تو وہ بھی 5سے 6کلو استعمال کر کے آپ مائیکرو نیوٹرینٹس کو ایکٹیو کر سکتے ہیں۔ *