آلو کی فصل میں اگیتا اور پیچھیتا جھلساو
*اگیتا جُھلساو:*
یہ ایک پھپھوندی کی بیماری ہے جو موسم بار بار بدلنے سے آتی ہے۔بارش اور بادل اس بیماری کو مزید پھیلانے میں مدد کرتے ہیں۔
*پہچان:*
اس کی پہچان یہ ہے کے جب بھی یہ آتی ہے آلو کے پتوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے کالے سے نشان ابتدا میں اس کے نظر آتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ اوپر پتے پر نظر آتے اور پتا سوکھا ہوا نظر آنے لگتا ہے یا ہلکا سا بد شکل اور جلن کا شکار ہوتا ہے ۔
*پیچھیتا جھُلساو:*
یہ بھی ایک پھپھوندی ہے جو بیج کے اچھا اور صاف ستھرا نا ہونے سے پھیلتی ہے اور ایک ہی جگہ بار بار ایک ہی فصل لگانے سے بھی پھیلتی ہے۔
یہ بیماری اگر آجائے اور درجہ حرارت 10سے 25سینٹی گریڈ ہو اور 80%سے زیادہ نمی ہو تو یہ بیماری ایک ہفتے کے اندر فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
*پہچان:*
ویسے تو ان دونوں بیماریوں کو بلائٹس کی بیماریاں بھی کہا جات ہے۔ اس بیماری کی پہچان یہ ہے کے سب سے پہلے پتوں کے اوپر ہلکے پیلے سے دھبے نظر آتے ہیں اور اس کے بعد یہ دھبے زیادہ پتوں پر پھیل کر پتوں کو جلا دیتے ہیں اور پودا جڑوں سے ہی سوکھ جاتا ہے جس سے فصل کا بہت زیادہ نقصان ہو جاتا ہے۔
*حل:*
ان دونوں بیماریوں کے کنٹرول کیلئے آپ مینکوزیب 250سے 300گرام 100لیٹر پانی کے حساب پر ایکڑ پر سپرے کر سکتے ہیں۔