کبھی کبھی جنگلی پودے بارش یا بےانتہا پانی کی ترسیل نہیں چاہتے اور ان کی جڑیں ایکسٹرا جذب شدہ پانی پتوں کے کنارے بنی پورز کے زریعے نکال دیتی ہیں ۔ یہ عمل پودوں کے چھوٹے چوٹھے سوراخوں سے پانی کی بوندوں کی اخراج کو کہا جاتا ہے۔
پودے اپنے اندر جذب شدہ اضافی پانی کا اخراج دو اہم طریقوں سے کرتے ہیں۔ ایک طریقہ ٹرانسپائیریشن Transpiration کہلاتا ہے اور دوسرا گوتیشن Guttation کہتے ہیں، جسکو اوپر پیراگراف میں بتایا گیا ہے۔ دونوں طریقہ کار میں تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ ٹرانسپائیریشن میں پودوں کے پتے کے موجود چھوٹے چھوٹے سوراخ جنکو اسٹومیٹا stomata کہتے ہیں (جو زیادہ تر پتے کی نچلی سطح پر ہوتے ہیں) انکے زریعے پانی کا اخراج، پانی کے قطروں کی صورت میں ہورہا ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ یہ پانی کی مائع حالت میں ہی ہو، بعض اوقات گیسی یعنی بخارات کی صورت میں پانی کا اخراج ہورہا ہوتا ہے۔
گوٹیشن میں پانی کا اخراج پتوں کے کناروں پر موجود ایک سوراخ جسکو hydathodes کہتے ہیں، اسکے زریعے ہورہا ہوتا ہے۔ Hydathodes دراصل پودوں کی رگیں veins (پتے پر پائی جانے والی رگیں) کے آخر پر جہاں پتے کا اختتام ہورہا ہوتا ہے، ان بالکل باریک باریک سوراخوں کو کہتے ہیں، جنکے آخر میں ایک سیل موجود ہوتا ہے جو نارمل حالات میں بند لیکن پانی کے اخراج پر کھل جاتا ہے اور اسکے زریعے ایک پودا اپنا اضافی پانی خارج کررہا ہوتا ہے۔ اس حیاتیاتی عمل کے زریعے ایک پودا اپنے اندر موجود غذائی تناسب اور پانی کی مقدار کو بیلینس کررہا ہوتا ہے۔
یہ تصویر فوٹو شاپ نہیں ہے۔ ایک اصلی تصویر ہے، جس میں گیوٹیشن کا عمل دکھایا گیا ہے۔