گرو گرمیت رام رحیم کی کہانی
تحریر : اجمل شبیر
گرو گرمیت رام رحیم روحانی بابا بھی ہیں ،جناب گاتے بھی ہیں ،اس لئے سنگر بھی ہیں ،سپورٹس مین بھی ہیں ،اس کے علاوہ فلم ڈائریکٹر اور آرٹ ڈائریکٹر بھی رہے ہیں ،سکرپٹ رائیٹر کے طور پر بھی انہیں جانا جاتا ہے ،ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی بھی ہیں ،یہ جتنی باتیں میں نے لکھی ہیں ،یہ سب کچھ وہ اپنی آٹو بائیو گرافی میں لکھ چکے ہیں ۔،انہیں سادھو ،گرو یا گاڈ مین بھی کہا جاتا ہے ،بھارت بھر میں اس گرو کے کڑوروں سپورٹرز ہیں ،یا مریدین کہہ لیں ،یا پیرو کار کہہ لیں ،گرو گرمیت رام رحیم صاحب کو بھارتی سپریم کورٹ نے بیس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے ،اب محترم جیل میں ہیں ،قصہ کچھ یوں ہے کہ آج سے پندرہ سال قبل ان پر الزام لگا تھا کہ انہوں نے دو خواتین کا ریپ کیا تھا ،یہ کیس عدالت میں پچھلے پندرہ سال سے چل رہا تھا ،عدالت نے انہیں قصووار ٹھہرا دیا اور مجرم قرار دیا ۔پھر یہ ہوا کہ محترم کو ہریانہ سے گرفتار کیا گیا ،جب انہیں گرفتار کیا جارہا تھا تو یہ پولیس کے سامنے رونے لگے ۔چیخنے چلانے لگے کہ کوئی تو سامنے آئے ،جو انہیں گرفتاری سے بچا لے ،ادھر انہیں گرفتار کیا گیا ،اور ادھر بھارت میں ان کے سپورٹرز ،مریدین یا پیرو کاروں نے جلاو گھیراو شروع کردیا ،ہنگاموں میں چالیس افراد مارے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب گرو جی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تو رونے لگے اور فرمانے لگے جج صاحب سزا میں تھوڑی سی رعایت دی جائے ،اوپرا سے جیل جانے کو بھی تیار نہ تھے ،چیخنے چلانے لگے ،جس پر پولیس والوں نے ان کی درگت بنائی ،اور پھر جیل بند کردیا گیا ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ گرو گرمیت رام رحیم اب اگلے بیس سال تک جیل میں قیدی کی وردی میں رہیں گے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرو صاحب نے سینکڑوں خواتین کا ریپ کیا ہے ،ان میں سے پچاس عدالت جاچکی ہیں ،ان کے کیسز جاری ہیں ،گرو جیت پر ریپ کیسز چلتے رہیں گے ،وہ جیل بھی کاٹتے رہیں گے ۔گرو گرمیت پر قتل کے چارجز بھی ہیں ،محترم نے زاتی طور پر دو انسانوں کا قتل کیا تھا ،یہ کیس بھی عدالت میں چل رہا ہے ،پچاس خواتین جو گرو کی درندگی کا نشانہ بن چکی ہیں ،وہ بھی عدالت میں انصاف مانگ رہی ہیں ،گرو کے چیلے بھی لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر ہیں اور ہنگامہ برپا کئے ہوئے ہیں ،لیکن حکومت اور عدالت نے کہا ہے کہ ان ہنگاموں سے گرو گرمیت بچ نہیں سکیں گے ،انہیں سزا ملے گی ،وہ جیل میں رہیں گے ،آج سے پندرہ سال پہلے جس صحافی نے یہ خبر بریک کی تھی کہ گرو گرمیت نے دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ،گرو گرمیت نے اس بھی قتل کروادیا تھا ،اس کے علاوہ ان دو خواتین میں سے ایک کے بھائی کو بھی گرو گرمیت نے مروادیا تھا ۔اس کے علاوہ گرو گرمیت نے اپنے مریدوں میں سے چار سو مریدوں کو آپریشن کراکے نامردہ قرار دیا ۔ان کے مطابق اس طرح سے ان کے مرید گناہوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بچ جائیں گے ۔اب خود ہی ایسے گرو کی زہنی حالت کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔گرو جی گانے بھی گاتے تھے ،ڈانس بھی کرتے تھے ،اس کے علاوہ اسٹیج اور ڈراموں کے بھی بہترین پرفامر تھے ،اب جیل میں ہیں ۔اس طرح کے لاکھوں گرو گرمیت رام رحیم پاکستان میں بھی ہیں ،کیا کبھی ان کا بھی احتساب ہو گا ؟
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔