سیاہ کالے رنگ والے گُڑ کے شیرے میں کیلشیم ، میگنیشیم ، آئرن اور پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے۔
اس میں سلفر بھی موجود ہوتا ہے اور یہ زنک،کاپر،آئرن، مینگانیز، مولیبڈینیم اور بوران کا میزبان کہلاتا ہے۔ کھاد کے طور پر گڑ کا استعمال پودوں کو توانائی کا ایک تیز وسیلہ فراہم کرتا ہے اور فائدہ مند جراثوموں کی نشونما کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
کیا مولیسیز کو این پی کے یا باقی غذائی اجزاء کے ساتھ ملا کر سپرے بھی کر سکتے ہیں؟
جب ہم گُڑ کو کسی این پی کے کے ساتھ ملا کر سپرے کرتے ہیں تو غذائی اجزاء کی پتوں میں جزب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اس لئے اسے فولئیر سپرے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
گڑ کتنا فولئیر میں شامل کرنا چاہیے؟
پُرانا گڑُ سو سے ڈیڑھ سو گرام سو لیٹر پانی میں کسی بھی این پی کے یا کسی اور غذائی اجزاء کے ساتھ ملا کر سپرے کیا جاسکتا ہے۔
کیا اس کے کرنے کے بعد کیڑے میٹھاس پر تو نہیں آئیں گے؟
اتنی مقدار کرنے سے میٹھاس پیدا نہیں ہوتی سو سے ڈیڑھ سو گرام سے کوئی بھی کیڑا فصل کی طرف متوجہ نہیں ہوتا بلکے پودے میں کیڑوں کے خلاف قوت پیدا ہو جاتی ہے۔
اگر فلڈ کرنا ہو تو پر ایکڑ کتنا فلڈ کرنا چاہیے؟
گڑ بطور ہائیڈرو کاربن زمین میں جاکر فائدہ مند جروثوموں کی خوراک بنتا ہے جس سے زمین کی زرخیزی بہتر ہوتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اسے فلڈ کریں تو ایک کام کریں سرسوں کی کڑوی کھل دس کلو سو لیٹر پانی میں بھیگو کر رکھ دیں اور اس میں تین سے چار کلو گُڑ بھی ڈال دیں۔۔
ایک ہفتہ اسے اچھی طرح گلنے سڑنے دیں اس کے بعد اس ڈرم فصل میں فلڈ کریں اسے پورا بھر کر اس سے آپکو حیران کن فوائد حاصل ہوں گے۔
کسی بھی فصل میں کتنی بار اسے ڈالنا چاہیے؟
دو سے تین بار کسی بھی فصل میں اسے فلڈ کیا جاسکتا ہے سرسوں کی کڑوی کھل کے ساتھ ملا کر۔۔
سپرے کسی بھی فصل پر کتنی بار کر سکتے ہیں؟
جب جب کوئی نیوٹرینٹس یعنی پودوں کے غذائی اجزاء کا سپرے کریں پودوں پر ساتھ سو سے ڈیڑھ سو گرام ملا سکتے ہیں۔۔
نوٹ:جو تحریر لکھی جاتی ہے وہ کسان گھر کے اپنے تجربات کے بعد لکھی جاتی ہے اس لئے کسی بھی طرح کی اختلاف رائے جس سے مزید بہتر لائی جاسکتی ہو ضرور دیں۔شکریہ
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر