1۔ سب سے پہلے آپ وہ پودا چنیں جس کا اسی جیسا پودا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی کوئی صحت مند سی شاخ لیں جس کی کم از کم موٹائی ایک پینسل جتنی ہو۔
2۔ اسے 45 درجے کے زاویے سے کاٹ کر پودے سے الگ کر دیں۔ (تصویر میں طریقہ سمجھایا گیا ہے۔) پتے ہٹا دیں۔
3۔کٹ کے قریب تقریباً ایک انچ کی کھال یا چھال ہٹا لیں یا چھیل لیں۔
4۔ایک برتن لیں جس میں شہد اور الو ویرا جیل برابر مقدار میں (قلموں کی تعداد کے مطابق حسب ضرورت)ڈال لیں اور اس میں تھوڑا سا دارچینی پاوڈر (تقریبا آدھی چٹکی) ڈال دیجیے۔ صرف ایلو ویرا یا صرف شہد سے بھی کام چل جائے گا۔ یہ چیز روٹنگ ہارمون () کا کام دے گی۔
5۔یہ آمیزہ اس چھلی ہوئی جگہ پر لگا دیں۔
6۔ایک گملا لیں۔ اس کے اندر 40 فیصد مٹی اور 60فیصد ریت ڈالیں۔اب اس کے اندر یہ قلمیں ڈال دیں۔
7۔ (غیر اہم) اوپر سے 3 4 دانے ایس ایس پی (SSP or Single Super Phosphate)کھاد ڈال دیں۔ یہ جڑوں کے پھوٹنے میں مدد دے گی۔
8۔پانی لگا دیں۔ اس کے بعد پانی بالکل نہیں لگانا۔
9۔ گملے کے اوپر پلاسٹک والاشاپر چڑھا دیں۔( خیال رکھیں کہ شاپر قلموں کو مت چھو رہا ہو۔ )اس طرح ایک پولی ہاوس بن جائے گا اور گملے کے اندر نمی برقرار رہے گی۔
10۔ تقریبا 10 10دنوں بعد شاپر ہٹا کر پانی صاف کر دیں۔ٹہنیوں کا مشاہدہ کریں۔ دوبارہ ڈھک دیں۔
11۔ ایک مہینے بعد آپکی قلمیں کئی پتے نکال چکی ہونگی۔ اب انہیں اپنی پسند کی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔ اس دوران خیال کریں کہ جڑیں خصوصا تنے کے ساتھ والی جڑیں بالکل ننگی نہ ہوں ۔
آج کل قلمیں لگانے کا موسم ہے۔ 15 فروری سے عموماً بہار شروع ہو جاتی ہے۔ کوشش کریں کہ آپ 15 فروری سے پہلے پہلے یہ تمام کام کر چکے ہوں تاکہ بہار کے موسم میں آپکے پودے خوب بڑھیں۔
والسلام