گراموفون پر پہلی ہندوستانی آواز ۔۔۔ گوہر جان
ﺳﺐ ﮐﭽھ اللہ ﻧﮯ ﺩﮮ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ
گوہر جان (26 جون 1873 ـ 17 جنوری 1930) معروف ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ اور رقاصہ تھیں۔ وہ گراموفون کمپنی آف انڈیا کے 78 آر پی ایم ریکارڈ پر کے لیے گانا ریکارڈ کروانے والی پہلی ہندوستانی گلوکارہ ہیں۔ انہیں 'کلکتہ کی پہلی رقاصہ' بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بنگالی،ہندی،گجراتی، تامل، مراٹھی، عربی، فارسی، پشتو، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں اور متعدد اصناف موسیقی میں اپنی گائیکی ریکارڈ کروائی۔ گوہر جان بادشاہ جارج پنجم، نواب واجد علی شاہ اور کرشنا راجا واڈیار چہارم والئ میسور سمیت متعدد امراء کے درباروں کے ساتھہ وابستہ رہیں۔
26 جون 1873ء کو اعظم گڑھ میں پیدا ہونے والی گوہر جان کا پیدائشی نام انجلینا ییوارڈ تھا، جو آرمینی نسل کےایک ڈرائی آئس فیکٹری انجنیئر ولیم رابرٹ ییوارڈ کی بیٹی تھی۔انجلینا نے اعظم گڑھ کے ایک میتھڈسٹ چرچ میں بپتسمہ لیا۔ اس کی ماں وکٹوریہ ہیمنگز بھی ایک کلاسیکی رقاصہ اور گلوکارہ تھی۔ 1879ء میں وکٹوریہ کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوئی تو وہ اپنی بیٹی کے ساتھہ بنارس کی مسلم اشرافیہ کے ایک شخص خورشید کے ساتھہ رہنے لگی۔ خورشید فنون لطیفہ کا دلدادہ تھا، اس دوران دونوں ماں بیٹی نے اسلام قبول کر لیا اور وکٹوریہ نے اپنا نام ملکہ جان رکھا، جبکہ اپنی بیٹی انجلینا کو گوہر جان کا نام دیا۔ بنارس ان دنوں فنون لطیفہ کا ایک اہم مرکز تھا، ملکہ جان نے گائیکی اور رقص کا پیشہ اختیار کیا اور رقص و موسیقی میں تربیت کے آٹھہ سال گزارنے کے بعد بائی جی کہلوانے لگی۔ اپنے معاصروں میں بہت سی ہم نام فنکاراؤں (مثلا ملکہ جان آگرے والی، ملکہ جان ملک پکھراج والی اور ملکہ جان آف چلبلی) میں ممتاز مقام کی وجہ سے اسے بڑی ملکہ جان کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
1883ء میں گوہر جان اپنی ماں اور خورشید کے ہمراہ کلکتہ چلی آئی۔ ان دنوں بنارس، لکھنؤ اور آگرہ کی بائیاں کلکتے کے باؤ بازار میں معاش تلاش کرتی تھیں۔ تین برس کے عرصے میں بڑی ملکہ جان نے کلکتہ میں ایک ممتاز مقام حاصل کر لیا اور 24 چت پور روڈ پر 40