ایک ماں کے حمل میں دو ننھے بچے ایک دوجے سے تکرار کرنے لگے۔
ایک کہنے لگا : کیا تو یہاں سے باہر کی زندگی کو مانتا ہے ؟ ؛
دوسرا بولا:
کیوں نہیں! پیدا ہونے کے بعد کچھ تو ضرور ہو گا جس کی خاطر اب ہم یہاں ہیں اور تیار ہو رہے ہیں۔
پہلا بچہ بولا :
بیوقوف! پیدائش کے بعد کیسی زندگی؟ ہم بس یہاں ہی زندہ ہیں اس کے بعد کہیں اور نہیں ……..
دوسرا بولا:
مجھے اُس زندگی کی زیادہ خبر تو نہیں مگر شاید وہاں ، یہاں سے زیادہ روشنی ہو ، شاید وہاں ہم اپنی ٹانگوں پر چل سکیں اور منہ سے کھا پی سکیں، یا ہمارے کچھ احساسات جو ابھی معدوم ہیں وہاں ہم ان کا ادراک کر لیں۔
پہلا کہنے لگا :
انتہائی عجیب! بھلا کوئی ٹانگوں پر بھی چل سکتا ہے؛ اور منہ سے کھانا !!! تو بالکل مضحکہ خیز بات ہے۔ ہم یہاں اپنی ناف کی نالی سے خوراک لیتے ہیں اور دیکھو ذرا! یہ نالی کتنی چھوٹی سی ہے یعنی بس ہماری یہاں کی چند دن زندگی کا سامان لیے ہے ؛ اس کے بعد اگر کوئی زندگی ہوتی تو کیا یہ نالی اتنی ناپائیدار ہی ہوتی؟۔یقیناً یہاں سے باہر کوئی زندگی نہیں ہے۔
دوسرا پھر اپنی بات پہ مُصِرّ کہنے لگا :
بھائی! یہاں سے باہر کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو اس پیٹ جیسا نہیں ہے بلکہ اس سے بہت بڑا اور مختلف ہے جس میں ہمیں اپنی اس خوراک کی نالی کی ضرورت بھی شاید نہ ہو۔
پہلا بچہ پھر غصے سے بولا:
ابے بے عقل! اگر باہر کوئی زندگی ہے تو پھر وہاں سے کوئی آج تک ادھر واپس کیوں نہیں آیا؟ پیدائش کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے بلکہ ایک اندھیرا اور خاموش خلا ہے بس! جس میں ہمارا کوئی وجود نہیں؛ نہ ہم کہیں جا سکتے ہیں ۔
” اچھا !!! ” دوسرا بولنے لگا:
مجھے اس بارے کچھ نہیں معلوم ، مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ہم اُس زندگی میں اپنی ماں سے ضرور مل سکیں گے جو ہمارا بہت خیال رکھے گی۔
یہ بات سن کر پہلا بچہ کہنے لگا:
ماں!!! ؛ کیا تم ماں کے وجود کو مانتے ہو؟ کتنی عجیب بات ہے اگر ماں ہے تو وہ ہمیں دکھائی کیوں نہیں دیتی ؟ کہاں ہے وہ ؟
دوسرے نے جواب دیا :
ماں تو ہمارے ہر طرف ہے !
اس نے ہی تو ہمارا احاطہ کر رکھا ہے۔ہم اس کے وجود سے ہی تو زندہ ہیں اور اس کے اندر سانس لیتے ہیں۔ ماں کے بغیر تو ہماری یہ دنیا بھی باقی نہیں رہ سکتی!!!
پہلا بولا : بھلے تو جو بھی کہہ؛ معقول بات یہی ہے کہ ماں ہمیں دکھائی نہیں دیتی اس وجہ سے اس کا کوئی وجود نہیں ۔
یہ سن کر دوسرا بچہ آخری بار بولا :
” تم کبھی خاموشی میں متوجہ ہونا ، تمہیں ضرور اس کے وجود کا احساس ہو گا اور تم اس کی محبت بھری آواز بھی سن سکو گے جو اوپر سے ہمیں پکار رہی ہو گی "۔
《اس کے بعد دوسرا بچہ خاموش ہو گیا》
بھارت کو بھی ہندو ریاست ہونا چاہئے تھا
اروند سہارن کے ساتھ ایک ویڈیو بلاگ میں، میں نے یہ بات کہی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس...