وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 25/3/2025 مصـــرع نمبــــر: 322 جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح پورا شعر: جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح ایسے دل سے جلا نہیں کوئی (سیفی سرونجی) گـــــــرہیں ـــــــــــ تو ہوا ھے، بجھا کہ لَو کو بڑھا جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (احمد کمال حشمی) تیرے کمرے میں شام سے پہلے جل رہا ہوں میں اک دئے کی طرح (اشرف یعقوبی) اپنی اوقات ہی میں رہتا ہوں جل رہا ہوں میں اک دیئے کی طرح (جاوید مجیدی) اپنے کردار کو کیا روشن جل رہا ہوں میں اک دیئے کی طرح (شفیق محسن) کچھ نہ کچھ تیرگی تو کم ہوگی جل رہا ہوں میں اک دیئے کی طرح (کلیم حاذق) آگ غم کی ہے اس طرح بھڑکی جل رہا ہوں میں اک دۓ کی طرح (شبیر حسن شبیر) ایک ٹوٹے مکان میں کب سے جل رہا ہوں میں اک دئے کی طرح (سہیل اقبال ) آندھیاں کٹ گئیں ستمگر کی جل رہا ہوں میں اک دئے کی طرح (مظہر رامپوری) میرے ساۓ میں تیرگی ہے تو کیا جل رہی ہوں میں اک دئے کی طرح (غزالہ تبسم) روشنی کچھ نہ کچھ تو ہے مجھ سے جل رہا ہوں میں اک دئے کہ طرح (صابر نظر) بجھ گئے جل کے کتنے ہی سورج جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (امتیاز خان) تھوڑی ہے روشنی تو کیا غم ہے جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (اصغر شمیم) میرے اپنے نہ فیض اٹھاتے ہیں جل رہاہُوں میں اِک دیےکی طرح (م ، سرور پنڈولوی) ظلمتو ! اپنے اپنے گھر جاؤ جل رہا ہوں میں اک دئے کی طرح (محمد ابراہیم سرور) جب سے آیا جہان ظلمت میں جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (منصور قاسمی) وقت کی آندھیاں عروج پہ ہیں جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (مدثرحسن) دور کتنی ابھی سحر ہے حسن جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (حسن آتش چاپدانوی) اب ہوا کی مخالفت بھی ہے جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (غیاث انورشہودی) مشکلیں تیرگی سی ہیں تو کیا جل رہی ہوں میں اک دیے کی طرح (الف میم آرزو) ہو جو ممکن، ہوا بجھا کے دکھا جل رہی ہوں میں اک دیے کی طرح (ذکیہ شیخ مینا) نفسانفسی کے گھپ اندھیرے میں جل رہا ہوں میں اک دیے کی طرح (ارشد جمال حشمی) ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ انتخـــــاب: احمد کمال حشمی (ایڈمن)