پس منظر:
جاپان کے ایک ماہر جو خاص طور پر پودوں میں آنے والی امراض کے ماہر تھے جن کا نام "کُوروساوا" Kurosawa تھا نے 1920میں اس ایسڈ کو دریافت کیا۔
انہوں نے دھان کے کچھ پودے دیکھے جو ایک خاص قسم کی فنگس کا شکار تھے جو باقی فصل سے بہت زیادہ بڑھے تھے۔
جب ان پودوں کو لیبارٹری میں چیک کیا گیا تو ان پودوں میں ایک خاص قسم کی فنگس پائی گئی جس کا نام
Gibberella Fujikuroi
رکھا گیا جس کی وجہ سے پودوں کے تنے بہت زیادہ لمبے ہوجاتے اور وہ پودے باقی فصل سے مختلف نظر آنے لگتے تھے۔۔
اس بیماری کو بعد میں ایک نام دیا گیا جو دھان میں پائی جاتی ہے جیسے Bakane کا نام دیا گیا۔
اس کے بعد اس کو پودے کے اندر سے نکال کر محفوظ کیا گیا اور اس ایسڈ کو خالص بناکر اس کانام جبرالک ایسڈ رکھ دیا گیا اور ایسے مختلف فصلات میں پلانٹ گروتھ ریگولیٹرز یعنی وہ ہارمونز جو پودے کی نشونما کا سبب بنتے ہیں کے طور پر فصلات پر استعمال ہونے لگا
اس وقت کم و بیش اسی سے زیادہ جبرالک ایسڈ کی کلاسسز ہیں جن کو GA1 سے GA80 تک گنا جاتا ہے جو مختلف مقاصد میں استعمال ہوتے ہیں۔
جبرالک ایسڈ کی اہمیت:
۱۔پودوں کے خلیات کو لمبا کرنے اور خلیات کی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پودے میں موجود ایک تنا جیسے ایپیکل تبا Apical meristem کہا جاتا ہے جو پودے کی بنیادی نشونما کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کی بڑھوتری میں جبرالک ایسڈ کا اہم کردار ہے۔
۲۔اس کے استعمال سے پودے کے تنے،پھل اور پتوں نشونما ہوتی ہے۔
۳۔تنے اور پتے کے پھیلاؤ اس کا اہم کردار ہے۔
۴۔پھل کے بننے اور بڑھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۵۔پودا پھول اٹھانے کی طرح توجہ مرکوز کرتاہے۔
۶۔جب پودے سوئی ہوئی حالت میں ہوں یا بوڑھے ہو چکے ہوں تو پودوں کو جگانے میں اس کا اہم کردار ہے۔
نوٹ: اگر آپکی فصل کی گروتھ یعنی نشونما بہتر ہے یا آپکو لگتا ہے کہ آپکی فصل بڑھوتری کی طرح جارہی ہے تو جبرالک ایسڈ کا استعمال نا کریں اگر آپ اپنی فصل کی گروتھ سے مطمعن نہیں ہیں تو پھر جبرالک ایسڈ کی ایک ٹیبلٹ دس فیصد والی سو لیٹر پانی کے حساب سے کسی بھی فصل پر سپرے کر سکتے ہیں۔۔ یاد رہے جبرالک ایسڈ کو پودے اندر سے ہی دریافت کیا گیا ہے اس لئے یہ پودے کا ہی ایک جز ہے۔
یاد رہے یہ جبرالک ایسڈ کمپنیز سے یا کسی بھی جگہ سے آپ کو کسی بھی ریٹ میں مل سکتا ہے کسان گھر میں دس گرام کی ٹبلٹ جو کہ سو لیٹر پانی کے حساب سے استعمال کی جاتی ہے 150روپے میں فری ہوم ڈلیوری بذریعہ پاکستان پوسٹ آفس کر دی گئ ہے آرڈر کم از کم 10 ٹبلٹس۔
نوٹ:سب سے پہلے اپنے قریبی زرعی مرکز سے ریٹ کا پتا کریں اگر وہاں سے اس سے اچھا ریٹ ملتا ہے تو کسان گھر سے رابطہ نا کریں قریبی مرکز سے حاصل کریں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر