(Last Updated On: )
کس واسطے پریشاں ہے کیوں غمزدہ ہے تو؟ میں،تجھ سے بات کر رہا ہوں ! سن رہا ہے تو؟؟ میں تیری مشکلات نہیں جانتا مگر میں کتنا تجھ کو چاہتا ہوں جانتا ہے تو میں صرف تیرا دوست ہوں ! میں مانتا نہیں سچ بول ، میرے بارے میں کیا سوچتا ہے تو؟؟ خؔیّام کی ربائی ہے یا میرؔ کی غزل غالؔب کا شعر ہے یا کوئی فلسفہ ہے تو تو ہے اودھ کی شام یا پھر صبح کی اذاں آبِ رواں ہے کوئی یا ٹھنڈی ہوا ہے تو بے چین جسم و جان کی بڑھتی ہے تشنگی دانتوں سے میرے ہونٹوں پہ جب کاٹتا ہے تو کس نے ترے دماغ میں یہ زہر بھر دیا یہ کس کی ہے زباں کہ جس سے بولتا ہے تو وہ دیکھ تیرے یار کو تیری تلاش ہے اے محسن آفتابؔ !! کہاں مر گیا ہے تو؟؟ محسن آفتابؔ کیلاپوری