چھپکلی جسے Lizard کے ساتھ ساتھ Gecko بھی کہا جاتا ہے اس کے آپ کے گھر میں ساتھ 10 سے 15 سال تک ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کے گھر میں گوشت پروٹین رات کا بچا کھانا پانی اور مردہ حشرات مکھی مچھر لال بیگ بھڑ اور دوسری اشیاء بھی کھا جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ رنگ بدلنے میں بھی مشہور ہے۔ اس کی دنیا میں 6 ہزار سے زائد اقسام پائ جاتی ہیں۔
صحت بخش حل : Organic Solutions
1. انڈے کے خول Eggshells
چھپکلیوں کو انڈوں کی بو سے نفرت ہے، لہذا آپ گھر کے آس پاس یا باورچی خانے واش رومز میں انڈوں کے Shells کو دھو کر باندھ دیں۔ جس کی بو سے یہ جلد وہ ایریا چھوڑنے پہ مجبور ہو جائیں گئی۔
2 . کافی پاؤڈر Coffee Ground
کاکروچ، چھپکلی کافی پاؤڈر کی بو سے نفرت کرتے ہی ۔ تاہم ، اگر آپ انھیں اپنے گھر میں داخل ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو، آپ کافی میں تمباکو کا پاؤڈر ملا سکتے ہیں اور گھر کے آس پاس چھڑک دیں۔ تمباکو کا پاؤڈر چھپکلیوں کے لیئے زہریلا ہے۔
3 . لہسن Garlic
چھپکلی کو لہسن کی بو سے نفرت ہے۔ لہسن سے جب انزائم خارج ہو جاتے ہیں ، تو چھپکلی اس سے مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ لونگ ارد گرد رکھ دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ لہسن کے جوس کا سپرے بنائیں اور اپنے کاؤنٹر ان سے صاف کریں ۔ چھپکلی آنا چھوڑ دے گئ ۔
4 . پیاز Onion
لہسن کی طرح پیاز بھی چھپکلی کو دور رکھنے کے لیئے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے ۔ آپ پیاز کے رس کا سپرے بھی بنا سکتے ہیں اور جہاں جہاں لگے کہ چھپکلیاں یہاں آ جا سکتی ہیں ۔ وہاں پر اسپرے کریں ۔
5 . کالی مرچ Peepers
چھپکلی کو مرچ سے آنے والی "مسالہ دار" بدبو سے بہت سخت نفرت ہے، لہذا اگر آپ اسے گھر سے واقع نکالنے پر تلے ہوئے ہیں تو، کالی مرچ کو کسی Porous Bag مسام دار بیگ میں ڈالیں اور یہی بدبو انھیں گھر میں گھومنے پہ مجبور کر دے گئی۔
6 . مرچ پاؤڈر Chilli Powder
کالی مرچ کی طرح، چلی پاؤڈر چھپکلی کو اس کی "مسالہ دار " خوشبو کی وجہ سے روکے رکھتا ہے۔ اسے بھی ایک مسام دار بیگ میں رکھیں اور گھر کے آس پاس چھوڑ دیں۔
7 . خشک مرچ Dried Chilli
خشک مرچ بھی چلی پاوڈر اور کی طرح گھر کے ارد گرد پاؤڈر کے پیکٹ بنا کر لٹکا دیں۔ تو یہ بھی اپنا اثر چھوڑتی ہے اور چھپکلی دور رہتی ہے۔
8. بلیچ Bleach
بلیچ سے متاثرہ علاقوں کو صاف کریں جہاں دیکھیں کہ چھپکلی کا آنا ہو خاص کر فرشوں پہ۔ چھپکلی بلیچ کیمیکل کی بو سے نفرت کرتے ہیں اور بلیچ سے آنے والی بدبو سے اپنے لیئے " خطرہ "محسوس کر سکتی ہے۔
9. ٹھنڈا پانی کا اسپرے Cold Water Spray
اگر آپ گھر میں کیمیکل استعمال کرنے کے خلاف ہیں، اور زہر کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو، ان پر ٹھنڈے پانی کے اسپرے کریں ۔ چھپکلی ٹھنڈے خون والی مخلوق ہے جو گرم اور مرطوب ماحول کو ترجیح دیتی ہیں، اچانک ٹھنڈے پانی کے اسپرے انھیں Shock مبتلا کر دیتا ہے۔ اس سے انہیں آپ اپنے گھروں سے نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔
10. پرندوں کے پر اور مور پنکھ Peacock Features
چھپکلیوں کو اپنے گھر سے دور رکھنے کے لیئے یہ ایک آسان طریقہ ہے۔ آپ کو اپنے گھر کے ان جگہوں پہ مور کے پنکھ یا پرندوں کے پر لگانے کی ضرورت ہے جہاں چھپکلی اکثر دکھائی دیتی ہے یا آپ کے گھر کے داخلی راستے پر لگا سکتے ہیں ۔ کیونکہ مور چھپکلی کھاتے ہیں ، مور کے پنکھ چھپکلی کو خوفزدہ کر سکتے ہیں اور گھر سے دور رہنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں ۔
11 . فینائل کی گولیاں
فینائل کی گولیاں چھپکلی کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں ایک مصنوعات ہیں ۔ اپنی الماری ، گھر کے کونے ، رہائش کے داخلی دروازے اور باتھ روم یا باورچی خانے کے ڈوبوں میں فینائل کی گولیاں رکھیں ۔ اس کی بو سے چھپکلی دور چلی جائے گئ ۔
12 . چپکنے والا پیپر Flying Paper's
فلائی پیپرز کو وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے کیونکہ یہ مکھیوں کو پکڑنے کے کام آتا ہے۔ چھپکلی کو پکڑنے کے لیئے فلائی پیپرز کا استعمال بھی بہت موثر طریقہ ہے ۔ چھپکلی کے ٹیوب لائٹ کونوں اور داخلی علاقوں پر فلائی پیپرز رکھیں۔ اس سے چھپکلی کاغذ پر چپک جاتی ہے، اور پھر آپ چھپکلی کے ساتھ کاغذ کو باہر پھینک دیں۔
13 . تازہ لیمن گراس کے پتے Lemongrass Stalks
لیمون گراس کی خوشبو بو بو چھپکلیوں سے جان چھڑانے کا ایک بہترین آپشن ہے جبکہ آپ کے گھر کو خوشبو بھی آ رہی ہوتی ہے۔ اور چھپکلیاں بھی بھاگ جاتی ہیں۔
14 . گتے کا ٹرپ Cardboard Trap
گتے کا ایک ٹریپ بنائیں اور اس میں فلائ پیپر رکھیں چھپکلی اندھیرے میں رہنا پسند کرتی ہے اور اس ٹریپ میں پھنس جائے گئی۔
15 . گھریلو بلی House Cat
اگر آپ کے پاس گھر میں پالتو بلی ہے تو آپ جیت کے لیئے تیار رہیں – جہاں بلیوں کو نہ صرف چوہوں کو پکڑنا پسند ہے، بلکہ وہ چھپکلیوں کو بھی روکنا پسند کرتی ہیں۔
16 – ڈیٹول Dettol
اگر آپ اپنے گھروں میں فرشوں کی صفائی میں پونچا لگاتے وقت ڈیٹول شامل کر لیں تو یہ ڈیٹول چیونٹیوں اور دوسرے حشرات کے ساتھ گیکوس کو بھی دور رکھتا ہے۔
■ مزید پوائنٹ جن سے آپ بہتری لا کر چھپکلیوں سے بچا جا سکتا ہے اور انہیں گھر سے دور کر سکتے ہیں ۔ ■
– اپنے گھر کے فرنیچر کو دیواروں سے کم از کم 6 انچ دور ہٹا کر رکھیں ۔ تاکہ چھپکلی کی نقل و حرکت پہ نظر رہے ۔
– گھروں میں تصاویر اور کلینڈر جو دیواروں پہ لگائے جاتے ہیں ان کا استعمال کم سے کم کریں اور مہینے میں ایک بار کلینڈر اور تصاویر کی انسپکشن ضرور کریں ۔
– گھر کی صفائ پہ خاص توجہ دیں ۔ کوشش کیا کریں کچن کے برتن رات ہی اگر دھل جائیں تو بہتر ہے کیوں کہ چھپکلی رات کے بچے کھانے اور پانی کی طرف لپکتی ہے ۔ کچن میں رکھی ڈسٹ میں شاپر لگا کر رکھیں اور رات کو سونے سے پہلے اس شاپر کو لاک کریں ۔
– گھر دروازوں کے ساتھ سیلنگ ربڑ لگوائیں ۔ کھڑکیوں کی پھٹی جالیوں کی مرمت کروائیں ۔ گھر میں اگر اے سی موجود ہے تو دیوار سے اس کے ٹھنڈے گرم پائپ اور کیبلز کی جگہ کو پلاسٹر آف پیرس سے فلنگ کروائیں ۔ واش رومز میں ایگزاسٹ فین کے باہر والی لگی جالی کی سالانہ بنیادوں پہ انسپکشن کروائیں ۔
– اپنے تھرموسٹیٹ کو اتنا نیچے رکھیں جتنا آپ سنبھال سکیں جب گھر میں گرمی اور نمی جیسے سامان رات کو ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو اس سے کمرے میں چھپکلی نہیں ٹہرتی
– اپنے بوکسز میں چیزیں بکھرنے نا دیں جیسے بچوں کی کتابیں، اخبارات، رسائل ، جریدے کپڑے وغیرہ تاکہ ان میں چھپکلی کے چھپنے کے چانسز کم ہوں۔
– کچن کا ڈرین سسٹم چیک کرتے رہا کریں اور کچن میں لگے ایگزاسٹ فین کے فلاپرز ضرور چیک کیوں چھپکلی کے آنے جانے کی بہترین گذرگاہ یہی ہے۔
– گھر میں بچوں کو فالتو بتیاں بجھانے کا پابند کریں کیونکہ جلتی روشنی میں مکھی مچھر پروانے آئیں گے اور یہ اپنے روق کی تلاش میں وہاں تک سفر کرے گئی۔
– دروازے اور کھڑکیوں کو زیادہ دیر تک کھلا نہ رکھیں ۔ اور فرش پر اگر پانی گرا ہے تو اسے فوری صاف کریں۔
– اچھی صفائی ستھرائی آپ کے گھر سے چھپکلی کو بھی دور رکھ سکتی ہے ۔ اگر آپ گھر کے باہر چھپکلی کو دیں تو گھر کے اندر کی ساری لائٹیں بند کر دیں ۔ چھپکلی آپ کے گھر داخل نہیں ہو گئی۔
– فرش پر مشروبات مت گرنے دیں اس پہ چیونٹیاں لال بیگ اور دوسرے حشرات آئیں گے ۔ کھڑا پانی مشروب وہ جگہ ہے جہاں مچھر اور کیڑے پلتے ہیں لہذا چھپکلیوں کے لیئے یہ جگہ کافی پر کشش ہے ۔ اس سے بچا جائے۔