شاہد خاقان عباسی ،مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ہوشربا انکشافات!!!
جرنل مشرف اور دوسرے جرنیلوں کی جائیدادوں کے قصے سن کر آپ کے رونگٹےکھڑے ہوجائیں گے ان جائیدادوں کو بیچ کر کئی بڑے ڈیم بنائے جاسکتے ہیں نیب کو ثبوت پیش ـ نیب نےسابق ڈکٹیٹر پرویزمشرف کےخلاف اختیارات کےغلط استعمال اوراپنےپسندیدہ آفیسرزکوکئی مہنگےاور قیمتی پلاٹس جن کی مالیت1000کھرب روپےتک ہے،ان کی غیرقانونی الاٹمنٹ کےحوالےسےنئےثبوت جمع کرلیےہیں۔ ثبوتوں میں کھربوں روپےمالیت کی 10اہم پراپرٹیز کی ایک فہرست شامل ہےجو مشرف اوران کے خاندان کے افراد کےنام پرتھی۔ یہ تازہ ثبوت ایک ریٹائرڈآرمی افسرکرنل ایڈووکیٹ انعام رحیم نےمنگل کوقومی احتساب بیورو راولپنڈی کےڈپٹی ڈائریکٹرکوآرڈینشن میں جمع کرائے۔ نیب کےایک اہلکار نےدی نیوزکو تصدیق کی کہ بیورو سابق فوجی حکمران کےخلاف اختیارات کاناجائزاستعمال کرنےکےحوالےسے ایک انکوائری میں ثبوتوں کاجائزہ لےرہا ہے۔ اس سے قبل نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈ ینیشن ناصررضا نےنیب آرڈیننس 1999کےتحت کرنل انعام سےسابق ڈکٹیٹرکےخلاف دستاویزی ثبوت مانگےتھے۔ تاہم، نیب نے تاحال سابق ڈکٹیٹرکے خلاف طلبی کا نوٹس جاری کرنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے’’ کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہےکہ دفاعی مقاصد کیلئےرکھے گئے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان ہوااور کم از کم اس رقم سے ایک کالاباغ ڈیم تعمیر ہوسکتا تھا لہذا یہ درخواست کی جاتی ہےکہ پرویزمشرف کی جانب سےالاٹ اورتحفہ دی گئی زمین کےمکمل ریکارڈکی فراہمی اورحکومتِ پاکستان کو واپسی کیلئےڈی جی ویلفئیراینڈ ری ہیبلیٹیشن کو مناسب ہدایات دی جائیں کیونکہ تمام زمینیں ایسے ملک میں ہیں جو پاکستان کی عوام کی ملکیت ہے۔‘‘
نیب کو جمع کرایا گیاحالیہ خط جس کی کاپی دی نیوز کےپاس بھی ہے، اس میں مشرف اور اس کےخاندان کےافراد کی ملکیت ملک کے مختلف حصوں میں واقع 10سے زائد پراپر ٹیزکی فہرست ہے اور ان میں سے صرف دو کی مالیت ایک ارب بنتی ہے۔ مشرف اور ان کے خاندان کے نام پرموجود پلاٹوں میں پلاٹ نمبر172 اور 301(ہرایک 2000یارڈ اورمالیت 50کروڑروپےہے) خیابان فیصل ڈی ایچ اےکراچی، ڈی ایچ اے کراچی کی آرمی آفیسرہائوسنگ سوسائٹی زمزمہ میں دوگھر، ڈی ایچ اےاسلام آباد کےسیکٹرڈی میں ایک پلاٹ، ڈی ایچ اے اسلام آبادمیں کارنر پلاٹ نمبر 1A ، ڈی ایچ اے اسلام آباد سیکٹرڈی میں پلاٹ نمبر 15Aاور15B۔ نیب کو بتایاگیا ہےکہ سابق جنرل پرویز مشرف نے ایک انوکھی پالیسی متعارف کرائی تھی کہ بطورآرمی چیف نوکری کی آخری تاریخ کو جب وہ آخری خط پر دستخط کریں گےتو اس کے ساتھ خاص پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی ہونا چا ہیے جو گُڈ سگنیچرپلاٹ/آخری دستخط پلاٹ کہلاتا ہے۔
اس طرح ان کے بعد آنے والے جنرل(ر)کیانی اور جنرل (راحیل) نے بھی فائدےحاصل کیےحتٰی کہ جنرل(ر) یوسف نے بھی بطوروائس چیف لاسٹ سگنیچرپلاٹ حاصل کیا۔ بیورو کوبتایا گیا کہ انھوں نے ایک خفیہ پالیسی بھی متعارف کرائی کہ ریٹائرمنٹ ہر آرمی چیف کوتمام سہولیات سےآراستہ اورتیارشدہ 2کنال کا گھرتحفہ میں دیاجائےگا۔ خاص گھروں کی تعمیراور تزئین و آرائش گالف کلب ڈی ایچ اے لاہورکےسرکاری بجٹ سےکی گئی۔ شکایت کرنےو ا لے نے انکشاف کیا کہ دوکنال پرواقع مکان نمبر185، فیز2،ڈیفنس رئیاگالف کلب لاہور جنرل کیانی کو تحفہ کیا گیا اور اسی طرح مکان نمبر 68فیز نمبر 1، ڈیفنس رئیاگالف کلب لاہورجنرل راحیل شریف کو تحفے میں دیا گیا۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ جنرل (ر) مشرف نے سینئرآرمی افسران میں کرپشن کی بنیاد ڈالی۔ سینئرافسران کی حمایت حاصل کرنےکیلئےاس نے ایک پالیسی بنائی ہر جنرل رینک کےافسرکو5 پلاٹ اور 50ایکٹراراضی دی جائےگی۔ خط میں کہا گیا ہے،’’دیہ اوکیواڑی جو اب کراچی کرکٹ اسٹیشن ہے وہ دوسری جنگ عظیم کےدوران برطانوی حکومت سےاس وعدے کےساتھ لی گئی تھی کہ جنگ ختم ہونے کے چھ ماہ بعد یہ زمین اس کےحقیقی مالکان کولوٹادی جائے گی۔ تاہم کے ڈی اے سکیم شروع ہونے کےبعد مذکورہ بالا زمین سٹی گورنمنٹ کوکرکٹ اسٹیڈیم پراجیکٹ کیلئےدے دی گئی۔‘‘
نیب کوبتایاگیا ہےکہ سال2002کےدوران سابق جنرل مشرف نےمذکورہ بالا18ایکٹراراضی سینئرافسران کو ان کی عہدےسےبالاترہوکرغیرقانونی طورپرالاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حقیقی مالکان نے غیرقانونی الاٹمنٹ کو مقدمہ نمبر 814/2002کے ذریعے چیلنج کردیا جو سندھ ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے لیکن تب بھی آرمی آفیسر ہائوسنگ سوسائٹی پی ٹی II نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نام پر ایک غیرقانونی سوسائٹی شروع کردی گئی اور سینئرافسران کو الاٹ کردی گئی، پلاٹ لینےوالےچندلوگوں کےنام مندرجہ ذیل ہیں،
1-جنرل احسان الحق(دوکنال کے دو پلاٹ – پلاٹ نمبر29اور پلاٹ نمبر15)
2-انھیں ڈی ایچ اے اسلام آباد میں بھی دو پلاٹ دیے گئے۔ ’’یہ قابل ذکر بات ہے کہ جب ڈاکٹرعافیہ صدیقی کواسلام آباد میں امریکیوں کےحوالےکیا گیا تھا تب جنرل احسان ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔
3-جنرل اشفاق پرویزکیانی کو گالف کورس راولپنڈی میں 4کنال کا ایک پلاٹ دیاگیا۔
4-جنرل کیانی کو بطورچیف آف آرمی سٹاف ڈی ایچ اےاسلام آبادمیں 800یارڈ کا پلاٹ بھی دیاگیالیکن انھیں اردگرد کی 20کنال زمین پر قبضہ کرنے کی بھی اجازت دی گئی جسے ای ایل فیز1کہتے ہیں۔ سائٹ پلان کی نقل خط کےساتھ لگائی گئی تھی۔–
5ـ جنرل یوسف پلاٹ نمبر28،
6 – جنرل عزیز پلاٹ نمبر14،
7- لیفٹیننٹ جنرل مصطفیٰ خان پلاٹ نمبر15،
8- لیفٹیننٹ جنرل عبدالجباربھٹی پلاٹ نمبر19،
9- لیفٹیننٹ جنرل حسینی،
10- لیفٹیننٹ جنرل عارف حسینی،
11- لیفٹیننٹ جنرل حمید رب نواز،
12 لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ پلاٹ نمبر15،
13لیفٹیننٹ جنرل امتیازپلاٹ نمبر116،
14-لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین پلاٹ نمبر115،
15- لیفٹیننٹ جنرل سیداطہرعلی پلاٹ نمبر113،
16- لیفٹیننٹ جنرل ندیم تاج پلاٹ نمبر33،
17- لیفٹیننٹ جنرل اعجاز بخشی پلاٹ نمبر34،
18- لیفٹیننٹ جنرل انیس عباس پلاٹ نمبر20،
19- لیفٹیننٹ جنرل عارف حیات پلاٹ نمبر2،
20- لیفٹیننٹ جنرل طاہر قاضی پلاٹ نمبر12،
21- سابق ڈی جی این ایل سی میجرجنرل ظہیراخترپلاٹ نمبر54،
یہ سمندر میں سے چند قطرے ہیں ، کاش یہ زمینیں ان شہید جوانوں کے والدین اور بیوی بچوں کو دی جاتیں جن کا خون دکھا کر ہماری آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...