ہمیں سب سے پہلے برق رفتار میڈیا کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہر قسم کے اچھے برے واقعات منظر عام پر آجاتے ہیں اور کچھ نہیں تو کم از کم آوازیں اٹھتی ہیں مگر یہاں موجود تقریباً سبھی لوگ تیس سال سے زیادہ عمر کے ہیں اور اسی معاشرہ کے پلے بڑھے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایسے واقعات ہمیشہ ہیہوتے رہے ہیں مگر کسی میں کبھی وقوع کی شہادت دینے کی جرات ہی نہ ہوسکی اور اب ایک ویڈیو سب انسانوں کو گواہی کے غذاب سے نجات دلا دیتی ہے تو سب ہی ایسے چونک رہے ہیں جیسے کچھ انہونی ہو گٸ اس برصغیر پاک وہند کے گھٹے ہوۓ معاشرہ میں ،کسی تہوار کے موقع پر بازار جانے کا اتفاق ہو یا چھوٹے شہروں میں ہونے والے مقامی میلے ،اگر کوٸ خاتون اپنے گھر والوں کے ہمراہ بھی ایسے مقام پر جاۓ تو ملتے جلتے حالات ہی ملیں گے یہ غیر تربیت یافتہ افراد کے ذات برادریوں میں الجھے قباٸل ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ،ابھی تربیت کے مراحل بہتدور ہیں اور تفریح ہمارے کٹے پھٹے معاشرہ میں کیا ہو سکتی ہے جہاں نہ کھیل کے میدان باقی رہے اور نہ پہلوانی کے گر سکھانے والے نظر آتے ہیں جو انسانی جسم میں پوشیدہ طاقت کو تربیت کے ذریعہ مثبت رنگ دے سکیں ،ہاکی،سکواٸش بیڈ منٹن جیسے کھیل نوجوانوں کو جیتنا اور ہار کو برداشت کرنا سکھاتےتھے مگر اب سارا وقت موباٸل کے مختلف ایپس پر انگلیاں گھماتے گھماتے نظریں بھی گھوم جاتی ہیں اور ذہین میں بس ایک تصور باقی بچتا ہے اور وہ ہے ”عورت“،مگر ایسا ہمیشہ سے ہی ہوتا چلا آیا اور سمجھدار معاشرہ اپنی نسلوں کو بکھرنے سے بچانے کے لیۓ ہمیشہ مختلف عملی راستے اختیار کرتے رہے جوہمارے معاشرے میں نا پید ہیں بس ڈیپریشن یا نمود و نماٸش کی بیماری ہے جس میں ہم سب سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں،کچھ عرصہ قبل قریبی علاقے میں لگے مقامی میلے کی ایک واٸرل ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہواجسے دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا اور آنکھوں نے مزید ساتھ نہ دیا کہ اختتام تک ویڈیو دیکھی جاجس میں برہنہ رقص جاری تھا اوراوباش مجمع ساتھ محو رقص تھا مگر ایسے معاملات چونکہ مقامی سطح پر رہتے ہیں تو کوٸ دیکھنے سننے والا نہیں ہوتا مگر یہی واقعات جب پورے معاشرہ کو چاٹتے ہیں تب سنگینی کا اندازہ ہوتا ہے، بڑے شہروں میں تہوار منانے بھی زیادہ تر لوگ چھوٹے شہروں سے جاتے ہیںجو مقامی میلوں ٹھیلوں سے تنگ آکر بڑے شہروں کی روشنیوں سے آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے کے لیے باقاعدہ ٹولیوں کی شکل میں جاتے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...