آپ کے باغیچے میں لگا ایک پھول جو!
ڈپریشن ، غم ، ھائ بلڈ پریشر، پریشانی و اینزائٹی کا علاج!
سبحان اللہ!
گڑھل کے پھول ہمارے ملک کے باغوں کی رونق دوبالا کرنے کے علاوہ اپنے شفائی اثرات سے دل کی اُجڑی ہوئی بستی کو آباد کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ یونانی حکیموں نے صدیوں سے دل کی تفریح کے لیے باغوں میں اس کی قلمیں لگانے کا رواج دیا۔ ہمارے ملک کے طول و عرض میں شاید ہی کوئی سرکاری یا نیم سرکاری ایسا باغ ہو جہاں گُڑھل کا پودا موجود نہ ہو، عموماً عوام ہر جگہ اپنی کوٹھیوں اور باغوں میں اس صحت بخش پودے کو لگوایا ہوا ہے۔ سفید پھول والا کمیاب اور خونی رنگ کا لال سُرخ انار کے پھول سے بڑا کُھلے مُنہ والا عام مِلتا ہے۔ ایک جدید قسم بند مُنہ والا بھی اب عوام کوٹھیوں اور مکانوں میں لگوانے لگے ہیں۔ طبی فوائد کے لحاظ سے کُھلے منہ والی قدیم قسم ہی مفید ہے، اس کا مزاج گرمی اور سردی میں معتدل اور تر رطوبات کا خزانہ ہے۔ اس میں گوشت بنانے والے نشاستہ دار، آبی اور چربیلے اجزاء کے علاوہ، فولاد، فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز اے، بی کے ساتھ وٹامن ڈی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے پچیس پھول کھانے سے دو درمیانی روٹیوں کے برابر غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ اس میں شامل شکری اجزاء گلوکوزڈی سے کہیں زیادہ غذائیت اور توانائی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
فوائد و استعمال : پیاس کے غلبہ سے جب طبعیت نڈھال ہو رہی ہو تو اس کے آٹھ دس تازہ پھول کھانے سے پیاس دُور اور بدن میں توانائی محسوس ہونے لگتی ہے۔
شربت گڑھل:( تازہ پھولوں سے تیار شدہ)
یہ شربت انتہائ شوخ سُرخ رنگ کا بنتا ہے اور یقین کیجئے کہ گرمیوں کے موسم میں اس کا شربت جام شیریں اور روح افزا سے زیادہ مفید ہے۔ گرمی کی تمام تکالیف دور کرتا ہے۔ جیسے کہ گھبراہٹ، دل تیز دھڑکنا، ھائ بلڈ پریشر، خفقان، بے چینی، اینزائٹی یعنی اضطراب وغیرہ۔
اگر آپ کو دو گلاس شربت بنانا ہے تو گڑھل کے دس تازہ پھول توڑ لیجئے۔ ان کی صرف سُرخ پتیوں کو علیحدہ کرکے اچھی طرح دھولیجئے۔ اب ان پتیوں کو ایک گلاس گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد مسل کر چھان لیں۔ ھلکے گلابی جامنی رنگ کا پانی حاصل ہوگا۔ اب اس پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑئے۔ لیموں نچوڑتے ہی اس شربت کا رنگ شوخ سُرخ بالکل روح افزا جیسا ہوجائے گا۔ اب اس میں ڈیڑھ گلاس پانی مزید ملائیں۔ حسب ذائقہ شکر ملائیں اور برف سے ٹھنڈا کرکے نوش جان فرمائیں۔ یہ شربت تاثیر میں دل بہار اور جاں فزا ہے۔
گڑھل کی چائے یا قہوہ:
گڑھل کے پھولوں کی پتیاں دھو کر سائے میں بالکل اچھی طرح خشک کرکے کسی ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ رکھیں۔ چاہیں تو ان کو گرائنڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ ایک کپ قہوہ کے لئے پانچ گرام پتیاں یا سفوف کو ڈیڑھ کپ پانی میں جوش دیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر چینی یا شہد ملا کر پیجئے۔
گڑھل کی گلقند۔۔۔
بہترین ملین اور مانع تبخیرہے۔اس سے فساد خون دور ہوجاتاہے۔
اس کے تازہ پھول اکٹھے کر کے دو چند کھانڈ کے ساتھ زوردار ہاتھوں سے خوب مل کر شیشے یا روغنی مٹی کے جار میں ڈال کر مُنہ بند کر کے ایک ہفتہ دھوپ میں رکھنے سے عمدہ گلقند تیار ہو جاتا ہے۔ یہ گلقند پندرہ گرام تا پچاس گرام تک صبح و شام دودھ یا شربت انار کے ساتھ استعمال کرنا خون کی تیزابیت کو دُور کر دیتا ہے۔ دل میں تازگی اور جلے ہوئے خون کے سوداوی بُخارات سے بدن کو پاک کرتا ہے۔ اس کے چند روز استعمال سے قبض دُور اور خون کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔
جب پیشاب کی نالی میں خراش اور زخم ہو کر پیشاب کے ساتھ پیپ آنے لگے یا سوزاک ہو جائے تو ابتدا میں پہلے دن ایک گُڑھل کا پھول ایک بتاشے کے ساتھ توڑ پھوڑ کر صبح ناشتے کے ساتھ دہی کی لسّی یا گنّے کا رس ایک گلاس۔ دوسرے دن دو پھول اور دو بتاشے اس طرح پانچ پھولوں کے بعد چھٹے روز سے ایک ایک پھول اور بتاشہ کو کرتے جائیں تو دس دن میں اللہ کا کرم ہو جاتا ہے
مقوی حواس ہونے کی وجہ سے ہسٹریا خفقان جنون اور وحشت میں مفیدہے۔مفرح و مقوی قلب کے علاوہ مقوی باہ ہے۔اگر اس کے پھول خشک کرکے سفوف بنایاجائے اور چالیس دن استعمال کیاجائے تو جسم میں چستی اور طاقت آتی ہے۔
شربتِ گڑھل
افعال و خواص اور محل استعمال
تفریح و تقویتِ قلب کے لئے مفید ہے۔ دافع خفقان ہے۔ ضعفِ قلب میں مفید ہے حرارت کو تسکین دیتا ہے۔
اجزاء مع طریقۂ تیاری
گل گڑھل سو عدد سبز پتیوں کو دور کر کے چینی کے برتن میں رکھیں اور اُس میں آبِ لیموں کاغذی ۲۵۰ ملی لیٹر ڈالیں۔
24
گھنٹہ بعد ایک کلو مصری صاف بارش کا پانی دو۲ لیٹر میں حل کر کے اُسی برتن میں ملائیں۔ پھر چند روز بعد چھان کر قوام تیار کریں اور استعمال میں لائیں۔
اگر بارش کا پانی دستیاب نہ ہو تو عام صاف پانی استعمال کیجئے-
دوسرا طریقہ
1 = گل گڑھل = 100 عدد
2 = چینی = 1کلو
پھولوں کی پتیاں الگ کر کے ادھ کلو پانی میں خوب پکائیں جب ڈیڑھ پاٶ کے قریب پانی رہ جائے تو اس کو چھان کر چینی ملا کر شربت تیار کر لیں-
پانچ تولہ شربت پانی میں ملا کر صبح شام استمال کریں
ڈپریشن اور غم کا علاج
اس کے پتّے خشک کر کے کوٹ پیس کر برابر وزن کھانڈ مِلا کر روزآنہ چھ گرام سے بارہ گرام تک پھانکنے اور اس کے ساتھ کوئی دماغی ٹانک چند روز استعمال کرنے سے بدنی تھکان دُور اور گرہستی زندگی خوش گوار ہو جاتی ہے۔
دل کو طاقت دیتا ہے جس سے فرحت محسوس ہوتی ہے‘ قوت باہ کے اضافہ کی دوائیوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ مادہ منویہ کے روگ‘ جریان‘ کثرت احتلام اور سرعت انزال کے لیے اس کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔ کھانسی اور گلے کی بیماریوں میں اس کا شربت بنا کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ بالوں کو لمبا کرنے بالوں کو اگانے اور بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے میں اس کا تیل بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ بازار میں جو بال کالا کرنے والے تیل دستیاب ہیں ان میں دیگر اجزا کے ساتھ ان پھولوں کو شامل کرکے یہ تیل بنائے جاتے ہیں۔
بالوں کو سیاہ اور ملائم بنانے کا نسخہ: گڑھل کے پھول کی پنکھڑیاں 250 گرام‘ تل کا تیل 500 گرام تل کو صاف برتن میں ڈال کر آگ پر جوش دیں اور اس میں پھولوں کی پنکھڑیاں ڈال دیں۔ اس کو اس قدر پکائیں کہ پنکھڑیاں جل جائیں تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے یا چھلنی سے چھان لیں‘ اس کو خوش نما بنانے کیلئے ہر انگ آئیلی اور حسب خواہش خوشبو ملا کر بوتل میں محفوظ رکھیں اور استعمال میں لائیں۔
مادہ منویہ کی جملہ بیماریوں کیلئے: گڑھل پھول کی خشک پتیاں 25 گرام‘ کالی مرچ 5 گرام رات کو سونے سے قبل پانی کے ساتھ لیں‘ منی کی جملہ بیماریوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ جریان و احتلام کو روکتا ہے‘ امساک پیدا کرتا ہے۔
نسخہ برائے تقویت قلب: گڑھل کے پھول پندرہ عدد لے کر ان کی پنکھڑیاں علیحدہ کرلیں اور کسی کانچ کے چھوٹے مرتبان میں ڈال کر اس میں 150 گرام صاف پانی ڈالیں دو عدد لیموں کا عرق دو چمچہ کیوڑا اور ساٹھ گرام دیسی کھانڈ ڈال کر اس کے ڈھکن کو اچھی طرح کس کر لگائیں اور چوبیس گھنٹے کیلئے اس مرتبان کو پانی میں رکھ دیں اس کے بعد اس مشروب کو چھان کر پئیں‘ نہایت خوش ذائقہ دل کو طاقت دینے والا ہے۔
نسخہ برائے قوت باہ: گڑھل پھول کی تازہ پتیاں بیس گرام‘ گُڑ پرانا پچاس گرام‘ دونوں کو ہاون دستہ میں کوٹ کریکجان کرلیں‘ پھر دس دس گرام کے برابر گولیاں بنا کر دھوپ میں خشک کریں ایک گولی رات کو سونے سے قبل ایک پاؤ دودھ کے ساتھ لیں۔
یہاں معروف طبیب جناب محمود بھٹہ صاحب کا ایک انتہائ مجرب اور کارامد نسخہ بلڈ پریشر، خفقان، دل زیادہ دھڑکنا، بے چینی، اینزائٹی کے لئے درج کیا جاتا ہے۔
کشنیز خشک( ثابت خشک دھنیا)
صندل سفید
پھول گلاب اصل دیسی (جن سے خوشبو آتی ھے)
گل گڑھل
برابروزن پیس کر بڑے سائز کیپسول بھر لین
فائدہ ۔۔۔ ھائی بلڈپریشر ۔۔ دل کی بے چینی ۔۔۔زیادہ دھڑکنا ۔۔۔بے قائدہ حرکت قلب مین بہت ھی پاۓ کی دوا ھے۔ تین وقت دوا لیں
نوٹ۔۔ گل گڑھل عام گھرون اور پارکون مین لگی ھوتی ھے اس کے پھول عموما ضائع ھوتے رھتے ھین دوستو اسکی تصویر بھی پہچان کے لئے لگارھا ھون اسکے پھول محفوظ کرلیا کرین یہ دل کے امراض کےلئے بہت ھی مفید ھواکرتے ھین بازار سے سالون پرانے ملتے ھین جن اپنے اثرات بھی کھوچکے ھوتے ھین بس تھوڑی سی محنت کرنے سے تسلی بخش پھول مل جایا کرتے ھین اسی طرح گلاب کے پھول جوعموما بازار سے کم درجہ یعنی فارمی ملاکرتے ھین یہ محض خوبصورت سجاوٹ کے کام آتے ھین یا نچھاور کیے جاتے ھین جبکہ اصل گلابی رنگ مین خوشبو والا گلاب الگ سےھے یہ بطور دوا استعمال کرناچاھیے باقی درست نہین ھے
گروپ مطب کامل
مختلف طبی کتب اور ویب سائٹس و طبی پیجز سے مدد لی گئی ہے-