کسان ہونے کے ناطے کاشتکاری میرا اور آپکا جو بھی میرے دوست کسان گھر کے ساتھ منسلک ہیں کا فرض ہے کہ ہم بہتر سے بہتر کی تلاش اور بہتر سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکے ہم اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہو سکیں اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو ہمیں کوئی ہرا نہیں سکتا۔۔۔
ہماری فصل کو جتنے غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہم دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں
۱۔غیر معدنیاتی
جس میں کاربن،ہائیڈروجن اور آکسیجن شامل ہیں جو پودے ہوا اور پانی سے حاصل کرتے ہیں۔۔ اور پودوں کو انکی 94سے 95% ضرورت ہوتی ہے باقی بچتے ہیں معدنیاتی جو چودہ اجزاء پر مشتمل اجزاء ہیں۔۔۔ جو پودوں کو پانچ سے چھے فیصد تک چاہیے ہوتے ہیں۔۔۔
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہم نے پانچ چھے فیصد کو تو سمجھنے کی تھوڑی بہت کوشش کی مگر جو پودے کو پچانوے سے چھیانوے فیصد چاہیے ہوتے ہیں انکے استعمال کا نہیں سوچا اور عام سے خاص کسان کسی بھی فصل کو پانی لگاتے وقت نہیں سوچتا کہ اس کو کس وقت کتنا پانی چاہیے کے نہیں کسان گھر ایسے ہی مسائل کا حل تلاش کرتا ہے اس پر عمل کرتا ہے اور عمل کے بعد اپنے کامیاب طریقہ کار کو کسان گھر سے منسلک دوستوں کے سامنے لاتا ہے۔۔۔
عام طور پر کسی بھی فصل کو جب وہ سوئی ہوئی حالت میں ہو اسے کوئی بھی خوراک نہیں دی جاتی جیسے انگلش میں Dormancy Stage کہتے ہیں۔۔
گندم کے کاشتکار یاد رکھیں کہ جب گندم اکتوبر،نومبر میں کاشت کر لیں تو دو ماہ جن میں گندم کے پودے سوئی ہوئی حالت میں ہوتے ہیں وہ دو ماہ دسمبر اور جنوری ہیں یا وہ دن جب سخت ترین سردی شروع ہوتی ہے گندم ان دنوں میں سوئی ہوئی حالت میں چلی جاتی ہے۔۔۔
سوال یہ پیداہوتا ہے کہ اب کاشت کے بعد پہلا پانی اور آخری پانی لگائیں تو کب لگائیں؟
جواب: تجربات سے یہ بات ثابت ہے کہ گندم کی فصل کو پہلا پانی لگاتے وقت پودے کی زمین سے لے کر اوپر تک پیمائش کریں چھے سے ساتھ انچ کی لمبائی تک پودے کا سائز ہو تو پہلا پانی لگائیں اگر جلدی لگا دیں گے تو ٹلرنگ میں کمی ہوگی اور زمین ڈھنڈی رہے گی اوپر سے Dormancy کا دورانیا شروع ہو جائے گا تو فصل ٹلرنگ نہیں کر پائے گی جس سے یقینی پیداوار میں کمی واقع ہوگی۔۔۔
درمیان میں پانی نا لگائیں دوسرا پانی جنوری کے بعد لگائیں اگر فصل کو پانی کی ضرورت ہو تو۔۔۔
اور آخری پانی جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے پہلے پانی کی طرح وہ اس وقت لگائیں جب گندم کے دانے میں دودھ نما مادہ گاڑھا ہو جائے جب دانا دبائیں تو پانی کی طرح دودھ نماں مادہ کی بجائے دودھ نما گاڑھا مادہ ملے تو لگائیں اس سے پہلے بھی نا لگائیں اور اس کے بعد میں بھی ورنہ فصل گر بھی سکتی ہے دانے میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔۔۔
یاد رکھیں اگر 95,95فیصد اجزاء جو پودے کو چاہیں ان کا آنکھیں بند کر کے استعمال کریں گے تو آپکی پیداوار کم ہوگی چاہے جتنی مرضی کھادیں ڈال لیں اللہ نگہبان
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر