السلام علیکم ….!!
آج بالکل موڈ نہیں تھا ریسیپی بتانے کا
پھر سوچا ایویں خوامخواہ ناغہ کیوں کروں
آج میں Unpredictable Aroosh کی فرمائش پہ فروٹ کسٹرڈ کی ترکیب بتانے لگی ہوں
یہ بہت ہی آسان ریسیپی ہے…..اس میں فروٹ آپ اپنی مرضی سے جو چاہے استعمال کریں جو بھی آپ کو پسند ہوں…..
اور کریم استعمال ہوتی ہے جو کسی بھی اچھی شاپ سے آسانی سے مل جائے گی……نیسلے والا کریم کا پیک آسانی سے مل جاتا ہے……میں کمنٹس میں آپکو اس کی پک دکھا دیتی ہوں
باقی ساری وہی چیزیں ہیں عام سی
فروٹ کسٹرڈ
اجزا
تازہ گاڑھا دودھ …… ایک لٹر
(اس ایک لٹر میں سے تین چوتھائی کپ الگ رکھ لینا ہے)
کسٹرڈ …… ایک چوتھائی کپ سے تھوڑا زیادہ
چینی …… تین چوتھائی کپ
کریم ۔۔…. ایک کپ
فروٹس ….. ایک سیب , ایک بڑا آم …. ایک انار اور تھوڑے سے انگور
بنانے کا طریقہ
ایک لٹر دودھ میں سے تین چوتھائی کپ نکال کے باقی کو ابلنے کے لیے چولہے پہ رکھ دیں….جب تک دودھ بوائل ہو گا…..آپ کسٹرڈ کو اس تین چوتھائی کپ ٹھنڈے دودھ میں اچھی طرح سے مکس کر لیں….کسٹرڈ کو گرم دودھ میں مکس نہیں کرنا…..
اب دودھ ابلنے لگے تو اس میں چینی ڈال کے مکس کر لیں ساتھ ہی کسٹرڈ والا دودھ بھی ڈال دیں
کسٹرڈ ڈالنے کے دوران اور بعد میں مسلسل چمچ ہلاتے رہنا ہے……!!
اب جب یہ تھوڑا گاڑھا ہونے لگیں تو ٹیسٹ کر لیں…
کسٹرڈ تو ہو گئی تیار
اب اسے زرا ٹھنڈا ہونے دیں اور اس میں وہ ایک کپ کریم ڈال کے مکس کر لیں…….
یاد رہے کہ کریم ٹھنڈی ہو اور اسے خوب ہھینٹ کے گاڑھا کر کے ڈالنا ہوتا ہے
کریم ڈالنے کے بعد آم اور سیب کے باریک کٹے ہوئے ٹکڑے , انار کے دانے اور انگور ڈال کے مکس کر لیں
اب اسے دو تین گھنٹے فریزر میں رکھ کے خوب ٹھنڈا کر لیں
تیار ہے
(نوٹ…..اگر کبھی کسٹرڈ پتلی لگ رہی ہو تو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر اچھی طرح مکس کر کے ڈال دیں ….. چینی بھی پہلے ہی چیک کر لیں)
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1017590971670961&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
"