فوجی گملے میں اُگے سیاستدان اور کھارے کھو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کل سیاستدانوں کو دو ناموں سے گالیاں دی جاتی ہیں ، آصل میں مطلب ان سیاستدانوں کو گالیاں دینا نہیں ہے بلکہ سیاست کو گالیئ بنانا ہے، ایک گروہ کا سربراہ شیخ رشید ہے جس کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر سیاستدان فوجی گملے میں اُگا ہے ۔ مزے کے بات یہ ہے فوجی گملے سے اگا سیاستدان جب تناور درخت بن جاتا ہے اور فوج آجازت دے دیتی ہے تو پھر یہی شیخ رشید اسی فوجی گملے میں اُگے سیاستدانوں کی شاخوں پہ بیٹھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
دوسرا گروہ کہتا ہے کہ پاکستان کا ہر سیاسدان جاگیر دار اور سرمایہ دار ہے اور ان سب سیاستدانوں کی دولت غیر ملکی بنکوں میں پڑی ہے اور جب یہ کہیں آتے جاتے ہیں تو دو دو سو گاڑیاں ان کے ارد گرد ہوتی ہیں ان کو مثال بنا کر لوگوں کو سیاست سے نفرت دلائی جاتی ہے ۔
یہ ایسے ہی ہے کہ آدمی ہیرا منڈی جا کر عورت سے وفا کی اؐنید کرے ،
مگر کیا سیاستدانوں کا نام لیتے کبھی مرزا ابراہیم کا نام لیا گیا جو پاکستان بننے سے پہلے انڈیا کی پوری ریلوے یونین کا جنرل سیکرٹری تھا اور اس ہونیں کا صدر بعد میں انڈیا کا صدر بنا تھا کیا وہ سیاستدان نہیں تھا ،
کیا کبھی اس کی مثال دی گئی ،
کیا حسن ناصر سیاستدان نہیں تھا
کیا نژیر عباسی سیاستدان نہیں تھا جو فوجی گملوں میں اُگنے کی بجائے فوجی تارچر سلوں میں مارد دئیے گئے ، کیا وہ سیاستدان نہیں تھے
کیا حمید بلوچ سیاستدان نہیں تھا جس کی گردن لمبی کر دی گئی ۔
کیا چویدری حسن رفیق سیاستدان نہیں تھا جس نے ساری زندگی 4 مزنگ میں پارٹی کے دفتر میں اس رضائی میں گزار دی جو آدھی روئی سے خالی تھی ۔
کیا ڈاکڑ اعزاز نذیر سیاستدان نہیں تھا ، جو ہوائی چپل میں سندھ سے پنجاب آتا تھا ۔
کیا غفار خان فوجی گملے میں اگا تھا ۔
کیا امام نازش سیاسدان نہیں تھا جو بغیر دوائی کے بستر مرگ پہ پڑا رہا ۔
کیا سی آر اسلم سیاست دان نہیں تھا
کتنی بار عابد حسین منٹو کو ٹاک شوز میں بلایا جاتا ہے
کیا کبھی چوہدری فتح محمد کی مثال دی جو اپنی انتخابی میم سائیکل پہ چلاتا ہے
ان سب کا نام اس لیے نہیں لیا جاتا کہ کہیں لوگوں کو ان کی زندگیوں کئے بارے پتہ نہ چل جائے اور لوگ کہیں سیاسی نہ بن جائیں
۔ جب ملک میں صرف پرینٹ مڈیا اور ایک ہی سرکاری ٹی وی تھا اس وقت بھی سیاست کو اسی طرح گالیاں دی جاتیں تھی
اس وقت بھی ان سیاست دانوں کا نام نہیں لیا جاتا تھا جنھوں نے اس ملک میں بسنے والوں کے سیاسی معاشی حقوق لڑتے ہو ئے اپنی جانئیں دے دیں اگر کبھی ان کا نام لیا بھی گیا تو غدار ملک دشمن کہہ کر نام لیا گیا ۔
مگر آج جب سوشل میڈیا وجود میں آچکا ہے جہاں ہر کوئی جو کہنا چاہے کہہ سکتا ہے آج سیاستدانوں کو پہلے سے زیادہ گالیاں مل رہی ہیں اج سیاست کو ایک غلیظ تریں گالی بنا دیا گیا ہے ۔
مگر حیرانگی تو ان دانشوروں پہ ہے جو یا تو بولتے ہیں نہیں اگر بولتے ہیں تو اپنی
پچھلی زندگی پہ توبہ کرتے نظر آتے ہیں اور کچھ تو ان مفاد پرستوں سے بھی بڑھ کر سیاست کو گالیاں دیتے ہیں ، مگر پچھلے دنوں سید احمد نے ایک نظم لکھی ہے جس میں ایک انقلابی کی تصویر کشی کی گئی ہےجسے پڑھ کر حوصلہ ہوا ہے ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو سیاسی اور معاشی حقوق حاصل ہوں تو ان پارٹیوں اور ان لوگوں کا انتخاب کریں جو آپکے طبقے کی ہیں ۔
کھارے کھو نہ مٹھے ہوندے پہاویں لکھاں من گُڑ پائیے
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...