Bower Birds
کا شمار ایسے پرندوں میں ہوتا ہے جو ایک بہترین گھر بنا کر اسے سجا سجا کر مادہ کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کی تقریباً 20 نسلیں ہیں جن میں سے ہم آج صرف ایک نسل VogelKop Bower Bird پر بات کریں گے۔
یہ نسل ان ڈونیشیا کے جزیرے New Guinea کے ایک خاص حصے Vogelkop میں پائی جاتی ہے۔
اس پرندے کی دو خاص باتیں ہیں ۔ ایک تو یہ طوطے کی طرح آواز کاپی کرتا (mimicry) ہے اور دوسری خاص بات:
یہ ایک بہترین تنکوں سے جھونپڑی(Bower) بناتا ہے اس میں دو موٹے تنکے کے ستون لگا کر اسے کھڑا کرتا ہے۔ اس جھونپڑی کے سامنے کا حصہ صاف کرکے وہاں مختلف چیزیں سجا کر اپنے محبوب کا انتظار کرتا ہے۔ یہ پھول، خشک پتے، پھل، بیج، چمکنے والے کیڑے Beetles , کوئلہ، فنگس حتی کہ ہرن کی مینگنیں سب چیزوں کے چھوٹے چھوٹے ڈھیر لگاتا ہے یعنی ہر قسم کے رنگ اکھٹے کرتا ہے کہ محبوب کو کیا پسند ہو اور انہیں ایک خاص ترتیب سے رکھتا ہے۔ اکثر یہ اپنے جیسے دوسرے پرندوں کی جھونپڑی سے بھی چیزیں چرا کر لے آتا ہے اور انسانوں کی پھینکی ہوئی چیزیں مثلاً پلاسٹک کی بوتل اسکے رنگدار ڈھکن وغیرہ بھی سجاوٹ میں ڈال دیتا ہے۔ اپنی جھونپڑی کو وقتاً فوقتاً دیکھتا رہتا ہے اور سجاوٹ کو ردو بدل کرتا رہتا ہے۔
مادہ قریبی درخت پر آکر ٹھرتی ہے اسکی جھونپڑی اور اس میں ڈیکوریشن کا ٹھیک طرح معائینہ کرتی ہے اور پھر جو نر سجاوٹ میں جیت جائے لیلہ اسی کی ہوتی ہے۔ ان کا ملاپ صرف چند سیکنڈ ز کا ہوتا ہے اور جو نر اپنا محبوب حاصل نہ کر پائیں وہ اگلے ملاپ کے Season کے لئیے نئے سرے سےمختلف ڈیکوریشن کے ساتھ جھونپڑی قائم کرتے ہیں اور قدرت کا یہ نظام یونہی چلتا رہتا ہے۔