پوسٹ الیکشن سہ گانا
اااااااااااااااااااااااااااااااا
فلم نائلہ کے لئے حمایت علی شاعر کے دو گانے کی پیروڈی
بببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببببب
زرداری:
جال پھیلائے ہوئے بیٹھا تو ہوں میں کب سے
کوئی لوٹا جو اِدھر آئے تو کچھ بات بنے
۔۔۔۔
لوٹا گروپ:
میں ترے ساتھ تو مل جاؤں مگر تو ہی بتا
مقتدر ہونے کی کچھ تجھ میں طلب ہے کہ نہیں
میری قیمت کو سمجھتے ہوئے بولی تیری
میری تضحیک و تمسخر کا سبب ہے کہ نہیں
یہ جو الجھن ہے سلجھ جائے تو کچھ بات بنے
۔۔۔۔
نواز شریف:
مجھ سے کر بات، مری ہو گئی ہے اوپر بات
آ کہ اس قوم کی تقدیر کو “چو” کر لے جائیں
یہ خزانہ جسے اب تک کوئی ڈاکو نہ ملا
سارے مل جل کے اسے کھوتے پہ ڈھو کر لے جائیں
۔۔۔۔
لوٹا گروپ:
اب کے حسرت یہ نکل جائے تو کچھ بات بنے
۔۔۔۔
زرداری:
میرے منصوبے ہیں کیا کیا، تو ذرا آن کے پوچھ
چاہتا ہوں کہ تری میری سدا بات چلے
۔۔۔۔
لوٹا گروپ:
ویسا بن جا تو مرا جیسے مجھے چاہتا ہے
ایسا ہو جائے تو فدوی بھی ترے ساتھ چلے
تھوڑا حصہ مجھے مل جائے تو کچھ بات بنے
نویدظفرکیانی