1۔ 1966 میں ہری کیش مکرجی نے پریم چند کی کس ناول پر فلم بنائی تھی ؟
2۔ ہندوستانی فلم " پتی، پتنی اور وہ " کی کہانی کس ہندی ناول نگار کی ناول سے لی گئی تھی؟
3۔ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ تبو کی فلم " حیدر" کس انگریزی ڈرامے پر بنائی گئ تھی؟
4۔ فلم " تھری ایڈیٹ" ، چتن بھگت کی کس ناول سے ماخوذ ھے؟
5۔ عصمت چختائی کے افسانے " گرم ھوا" پر بنے والی فلم کا اسکرین پلے اور مکالمے کس نے لکھے تھے؟
6۔ سیف الدیں سیف کی فلم ۔۔۔۔۔ " کرتا سنگھ" ، ۔۔۔۔ احمد ندیم قاسمی کے کس افسانے سے ماخوز تھی؟
7۔ پاکستان میں راجندر سنگھ بیدی کی ناول " ایک چادر میلی سی" ، کو کس نام سے فلمایا گیا؟
8۔ علامہ اقبال نے ایک فلم کی کہانی لکھی تھی۔ اس فلم کا نام کیا تھا؟
9۔ پاکستانی فلم " بدنام" کو سعادت حسن منٹو کے کس افسانے پر مبنی تھی؟
10۔معین احسن جذبی کی غزل ۔۔" مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں، جینے کی تمنا کون کرے"۔۔۔ کو حبیب ولی محمد نے کس فلم کے لیے گائی تھی؟
۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔*۔
جوابات:
————-
ا۔ غبن ۔۔۔۔ 2۔ کملیشور ۔۔۔3۔ہملٹ ( شیکسپیر)۔۔۔۔۔۔ 4 ۔ " فائیو پوائنٹ سم ون / FIVE POINTS SOME ONE۔۔۔۔۔۔۔ 5 ۔کیفی آعظمی 6۔ پرمشیر سنگھ ۔۔۔۔۔ 7۔مٹھی بھر چاول ۔۔۔۔ 8۔افغان شہزادہ۔۔۔۔ 9۔ جھمکے۔۔۔۔۔ چاند سورج۔۔۔ :