اسٹیبلش منٹ کے نام کھلا خط اوراستدعا:
اسٹیبلش منٹ کو ابھی بھی ہوش کے ناخن لے لینے چاہئے۔ یہ ضدی پن میں جس راستے پرمسلسل چلے جارہے ہیں۔ وہ نہ صرف ان کے ادارے کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ بالکہ پاکستان کے سیاسی استحکام کے لئے برا ہوگا۔۔ آپ نے بنگالی عوام کے ساتھ بدمعاشی کرلی،پاکستان ٹوٹ گیا۔ آپ نے بلوچستان، سندھ اور پختونوں کے ساتھ زیادتیان کرلی۔۔چھوٹے صوبوں میں ہمیشہ ایک انٹی اسٹیبلش منٹ سیاسی شعورموجود رہا ہے۔ جنرلوں کے اصل چہرے پاکستانی عوام کے سامنے کھل رہے ہیں۔ اب آپ اسٹیبلش منٹ بمقابلہ سویلین تضاد کو پنجاب میں لے آئے ہیں۔۔ کچھ ہوش سے کام لیں۔۔ پنجاب آپ کی حرکتوں کی وجہ سے ہمیشہ بدنام ہوا ہے۔ پنجابیون نے چھوٹے صوبوں کے عوام سے گالیاں کھائی ہے۔۔ ان پرجبر، دھونس اوردھاندلی آپ کرتے تھے۔ مفادات اور قبضے آپ کے تھے۔ جنرل ضیا کے دورمیں کورکمانڈر کروڑ کمانڈرہوا کرتے تھے۔ اب آپ کے جنرل اربوں پتی ہوکرریٹائرہوتے ہیں۔ ہمارے جنرلون کی دبی، یورپ، امریکہ آسٹریلیا میں جائدادیں ہوتی ہیں۔۔ ہمارے ریٹائرڈ آرمی چیف باہرکے ملک میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ آپ نے چھوٹے صوبوں کے حقوق چھینے۔۔ لیکن اب آپ کے مقابل پاکستان کی 60٪ آبادی والا صوبہ ہے۔ جو 70 سال سے پرو اسٹیبلش منٹ رہا ہے۔۔ پنجاب کے ایک ایسے لیڈرپر آپ وہ ہتھیاراستعمال کررہے ہیں، جو بنگالی، بلوچ، سندھی ، پختونوں پرآزما چکے ہیں۔۔ یہ آپ کے ٹاوٹ جج اورجعلی احتساب کے تماشے۔۔ نواز شریف پنجاب اورپاکستان کے دل لاہورکا باسی ہے۔ پنجاب کے کروڑوں لوگ اسے چاہتے ہیں۔ اس نے ڈیلیور کیا ہے۔ آپ کو عادت پڑگئی ہے۔ جونہی کوئی لیڈر میچور ہو۔۔ قوم کواس سے محروم کردو۔۔ غورکرلو۔۔اب بھی۔۔ پنجاب میں انٹی اسٹیبلش منٹ جذبات کے پیدا ہونے کے نتائج کیا ہونگے۔۔ فوج ہمارے لئے قابل احترام ادارہ ہے۔ لیکن وہ قوم کا ہونا چاہئے نہ کہ چند طالع آزما جنرلوں کا ۔۔ جن کے دماغوں میں بڑی جلدی ملک کا ماما ہونے کا خناس بھرجاتا ہے۔ ملک عوام کے ہوتے ہیں۔۔ آپ 18ویں صدی مین نہیں رہ رہے۔۔ یہ جمہور اورجمہوریت کا دورہے۔ پاکستان کی اساس بنیادی طورپرجدید تہذیب کے دیئے ریاستی فارمولے پرقائم ہے۔ آپ کے پچھلے جنرلون نے بہت بدمعاشی کرلی۔ من مانی پالیساں بنا کرملک، قوم کو دنیا میں زلت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یاد ہے نان، آپ کی وجہ سے ٹرمپ نے نئے سال کی پہلی ٹویٹ کیا دی تھی۔۔ وہ پیسا قوم نے نہیں کھایا تھا۔۔ پیسا بھی آپ کی جیبوں میں گیا تھا۔ اور امریکہ کے ساتھ وعدے بھی آپ کے ہی تھے۔ ابھی بھی نواز شریف سے گفتگوکرلو۔۔آپ کے بارے نفرت کا بیج پنجاب کی مٹی میں چلا گیا ہے۔ پنجاب کے عام آدمی کوسمجھ نہیں آرہی، کہ فوج نواز شریف کی دشمن کیوں ہے۔ اوراسے ہمیں ووٹ کیوں نہیں دینے دے رہی۔۔ نواز شریف اتنا ہی محب وطن ہے جتنے آپ اورہم سب ہیں۔ یہ غداری کی گالی دینے کی عادت آپ کوچھوڑنا پڑے گی۔ اب یہ سکہ کھوٹا ہوچکا ہے۔ پنجاب میں جودورس نتائج پیدا ہونگے۔۔اسے سمجھ جاو۔ قوم کی دی ہوئی طاقت کے نشے میں جو لوگ اندھے ہوکرایسا کررہے ہیں۔ وہ پاکستان کے ہمدرد نہیں ہیں۔ آپ کوپنجاب میں محرومی کا احساس بہت مہنگا پڑے گا۔ لیکن افسوس نقصان ہمارے اپنے وطن کا ہوگا، آپ نے ایک سال میں پاکستان کا بہت نقصان کردیا ہے۔ اب بھی قومی مفاہمت کی طرف آ جاو۔ کب تک اپنے ہی عوام سے لڑتے رہو گے۔ فوج کو بدنام بے لگام جنرلوں نے کیا ہے۔ ورنہ پاکستان کے سارے عوام فوج سے محبت کرتے ہیں۔
یہ ٹھریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"