ہزارہ کے ایک انتہائی خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر کا نام مانسہرہ ہے جو زمانہ ء قدیم سے اپنی علمی ،سیاسی اور جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہا ہے۔یہ مانسہرہ کی خوش نصیبی ہے کہ اس سرزمین کو سراہنے اور لکھنے والے ہر دور میں میسر رہے ہیں،ابھی حال ہی میں ہزارہ کے نوجوان محقق سراج احمد تنولی نے اسی علمی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے اپنی نئی علمی سوغات “انسائیکلوپیڈیا مانسہرہ ” کو طباعت آشنا کیا ہے۔یہ کتاب خاصے کی چیز ہے اور اس میں معلومات فراہم کرنے کا طریقہ بھی قدرے نیا ہے۔سراج احمد تنولی نے دستیاب معلومات کو سوال و جواب کی صورت مرتب کیا ہے جس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کتاب میں ایک لفظ بھی فالتو یا بھرتی کا نہیں ہے اور قاری از اول تا آخر ٹھوس علمی موضوعات اور حقائق سے جانکاری حاصل کرتا ہے۔کتاب کو تاریخی اصولوں، تاریخی تناظرات اور تاریخی ترتیب میں لکھا گیا ہے جس کہ وجہ سے ہمیں اس علاقے کو زیادہ بہتر انداز سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔فاضل محقق نے کتاب میں اہم مقامات کی تصویریں شامل کرکے اس کی افادیت کو بڑھا دیا ہے۔یہ کتاب علمی و ادبی حلقوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کی بھی ضرورت ہے جہاں طلبہ کم وقت میں زیادہ بہتر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کتاب کی طباعت بھی مثالی ہے،اعلی کاغذ اور بہترین چھپائی کی وجہ سے کتاب صوری اور معنوی دونوں اعتبار سے لائق توجہ ہے۔مجھے سراج احمد تنولی نے ہمیشہ متاثر کیا ہے۔اس کے علمی موضوعات خاصے منفرد اور دل چسپ ہوتے ہیں۔صحافت میں بھی نام پیدا کیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب سراج احمد تنولی کا نام پاکستان کے صف اول کے لکھاریوں میں ہونے لگے گا۔سراج بہت محنتی اور مستقل مزاج محقق ہے ایسے لوگ بہتے دریا کی مانند اپنا راستہ بناتے چلے جاتے ہیں۔سراج احمد تنولی نے یہ کتاب لکھ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید نئے موضوعات کے ساتھ اپنے پڑھنے والوں کو علمی سوغات مہیا کرے گا۔اللہ پاک ہمارے اس نوجوان محقق کے قلم اور حوصلے میں برکت عطا فرمائے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...