ایموجی کی تاریخ
سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے لوگوں کے مابین برقی رابطے کو نہایت مضبوط بنایا… میسج یا ای میل کی ابتدائی تاریخ میں اپنے احساسات بیان کرنا بہت مشکل کام تھا…
1999ء میں جاپان میں Shigetaka Kurita نے دنیا کا پہلا ایموجی تیار کیا..یہ ایک انٹرنیٹ کمپنی کا ملازم تھا..اور وہ ایموجی موسم کو ظاہر کرنے کا ایموجی تھا…
ایموجی جاپانی زبان کا لفظ ہے… جاپانی لفظ "ای " کا مطلب تصویرہے..اور " موجی " کا مطلب کردار ہے….شروع شروع میں جاپانی موبائل فونز اور کمپیوٹرز میں ایموجی کا استعمال عام ہوا…اور وہ ایموجی نہایت سادہ ہوا کرتے تھے… مثلا سٹریٹ سائن ، بلب ، موسمی نشان( بادل ، سورج ، چاند ، بارش ) وغیرہ….ایموجی یا ایموجیز ایک طرح سے نئی زبان کا درجہ حاصل کر چکے ہیں…. اپ کو یہ ٹائپ کر کے بتانے کی ضرورت نہیں کہ مجھے ہنسی آ رہی ہے…آپ بس ہنسنے کا ایموجی ڈال دیں… دوسرا آپ کی بات سمجھ جائے گا….
اکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق face with tears of joy دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایموجی ہے…. مشی گن یونیورسٹی کی ایک اور ریسرچ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ یہ ایموجی استعمال ہوتا ہے…اس کے بعد ❤ یہ…اور تیسرا نمبر کا ہے….
مختلف علاقوں کے لوگوں کی رنگت کے لحاظ سے بعض ڈیوائسز میں ایموجی کا رنگ سفید یا سیاہ کیا جا سکتا ہے….
چہرے کی ایموجی تو اگرچہ کافی پہلے ایجاد ہو چکی تھی…مگر جدید اسمائلی ہاروے راس نامی گرافک ڈیزائنر نے تیار کی….. ☺
اس ٹائپ کے بیشتر ایموجی ہاروے کے تیار شدہ ہیں….
اس وقت دنیا میں رجسٹرڈ ایموجیز کی تعداد اڑھائی ہزار کے لگ بھگ ہے…
– ایموجی کے استعمال میں آنے والی مشکلات
ایموجی استعمال کرتے ہوئے دو طرح کے مسائل پیش آتے ہیں…ایک تو سافٹوئیر کی پرابلم … اور ایک اپکی فزیکل پرابلم…
سافٹوئیر کی پرابلم یہ کہ آپ کسی کو اپنے آئی فون سے ایموجی بھیجتے ہیں تو ریسیو کرنے والا اینڈرائڈ یوزر ہے…تو وہ فون ایپل کی ایموجی سپورٹ نہیں کرتا… اور خالی میسج شو کرتا ہے… عموما ایپل کی سب ایموجیز دوسرے فونز پر سپورٹ کرتی ہیں…لیکن چند ایموجیز نہیں بھی کرتیں…
دوسرا مسئلہ یہ ہے بعض افراد ایموجیز کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں..اور بعض افراد بالکل نہیں کرتے…تو ہم کسی موخر الذکر شخص کو ایموجی بھیجتے ہیں تو وہ اس کی فیلنگز کو سمجھ نہیں پاتا…یا اناڑی شخص ایموجی کا استعمال نہیں جانتا…وہ کسی جاننے والے شخص کو غلط ایموجی بھیج دے تو لڑائی بھی ہو سکتی ہے….
دہلی ہائی کورٹ میں فنگر والا ایموجی ☝ بھیجنے پر ایک کیس بھی ہوا تھا… کسی کو نامناسب ایموجی بھیجنے پر قانونی کاروائی ممکن ہے یا نہیں..اس ہر ماہرین ریسرچ میں مصروف ہیں….
ایسے کئی کیسز سامنے آئے جن سے مسئلہ پیدا ہوا..مثلا آئی فون کے اس ریوالور والے ایموجی پر تنازعہ بھی کھڑا ہوا تھا…اور ایپل نے اسے پانی والے پستول میں تبدیل کیا تھا…جسے بعد میں بحال کر دیا گیا…اس بم اور چاکو والے ایموجی پر بھی اعتراض اٹھائے گئے… بینگن ، آڑو ، اور مڈل فنگر کے ایموجی بھی اپنے فحش استعمال کی وجہ سے بین کیے گئے…اور شدید مخالفت کا سامنا کرتے رہے… آڑو کے ایموجی پر باقاعدہ یونیورسٹی میں ریسرچ ہوئی…اور ایموجی پیڈیا کی رپورٹ کے مطابق آڑو صرف تیرہ فیصد اپنے درست استعمال کے طور پر یوز ہوا…
فیسبک کے مطابق روز تقریبا 60 بلین ایموجی صرف فیسبک پر یوز ہوتے ہیں..اورپانچ بلین میسنجر پر….وٹس ایپ و دیگر مقامات پر بھی بڑی تعداد میں یوز ہوتے ہیں….
17 جولائی 2014 کو دنیا میں پہلی بار ایموجی ڈے منایا گیا… اور ایموجی ڈے کے متعلق پہلی ٹویٹ 11 جولائی 2017 کو ہوئی..جس میں ہیش ٹیگ ورلڈ ایموجی ڈے کا ٹرینڈ شروع کیا گیا…..
آج بھی دنیا بھر میں ایموجی ڈے منایا جا رہا ہے…. ایموجی ڈے پر ایموجی کا استعمال چونکہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے..لوگ ایک دوسرے کے پسندیدہ ایموجی پوچھتے ہیں….تو اس دن ایموجی کا استعمال ایک ٹریلین سے زیادہ ہو جاتا ہے….
——-
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"